• Sun, 25 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

thailand

۸۰؍ کروڑ نوجوانوں کو روزگار نہیں مل سکے گا، عالمی معیشت کو بڑے بحران کا سامنا

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ الیگزینڈر ڈی کرو نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ۱۰؍ سے ۱۵؍ برسوں میں روزگار کی تلاش میں لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے والے تقریباً ۱۲۰؍ کروڑ نوجوانوں کے مقابلے میں صرف ۴۰؍ کروڑ ملازمتیں پیدا ہونے کا اندازہ ہے۔ اس طرح تقریباً ۸۰؍ کروڑ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں آسکیں گے۔ ان کے مطابق، یہ فرق ترقی پذیر ممالک میں تیزی سے بڑھتی نوجوان آبادی اور روزگار پیدا کرنے کی ناکافی صلاحیت کا نتیجہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو پالیسی سازی، سرمایہ کاری اور روزگار کی منصوبہ بندی میں فوری تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔

October 17, 2026, 5:29 PM IST

امریکی پابندی کے بعد تہران کی بین الاقوامی پروازوں میں ۴۲؍ فیصد کمی

امریکی پابندیوں کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران سے آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم فلائٹ رڈار ۲۴؍ کے اعداد و شمار کے مطابق، تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بین الاقوامی فضائی ٹریفک میں تقریباً ۴۲؍ فیصد کمی ہوئی ہے۔

October 01, 2026, 8:33 PM IST

سعودی: ۱۹۷۹ء میں کعبہ کا سنہری دروازہ بنانیوالے ۷۸؍ سالہ تھائی فنکار شاہی مہمان

عبداللہ بن عبدالمطلب ۱۹۷۹ء میں ۳؍ بڑھئی اور ۳؍ سناروں کی ٹیم کے سربراہ تھے۔ ۴۷؍ سال بعد خادم حرمین شریفین کے مہمان کی حیثیت سے مکہ پہنچے۔

September 29, 2026, 9:27 PM IST

تھائی لینڈ: سیلاب کے سبب ۱۰۰؍ افراد ہلاک، ۲۶؍ لاکھ متاثر

تھائی لینڈ میں زبردست سیلاب کے نتیجے میں تقریباً ۱۰۰؍ ہلاک اور ۲۶؍ لاکھ سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، محکمہ آفات سے بچاؤ اور تخفیف کے مطابق ۱۴؍ صوبوں میں پانی کی سطح بڑھ رہی تھی، چھ صوبوں اور بنکاک میں مستحکم تھی، جبکہ نو دیگر صوبوں میں کم ہو رہی تھی۔

September 29, 2026, 3:24 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK