EPAPER
آئندہ منعقد ہونے والے منورما ہورٹس انٹرنیشنل آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول میں ملیالم ادب کی عظیم شخصیات کے بچے اپنے نامور والدین کی ادبی وراثت اور زندگیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔ ’’اچن: تھنالم نیزالم‘‘ کے عنوان سے ہونے والے اس خصوصی سیشن میں ویکوم محمد بشیر، کاکانادن اور ایس کے پوٹیکاٹ کی صاحبزادیاں اپنے والدین کے سائے تلے گزرے ایام کی ذاتی یادیں شیئر کریں گی۔
November 26, 2026, 5:37 PM IST
ایرناکولم کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے ۲۰۱۲ء میں کنور کے ایم ایس ایف کارکن عبدالشکور کے سرِعام قتل کیس میں ۱۳؍ ملزمان کو مجرم قرار دے دیا ہے، جبکہ سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈرپی جے راجن اور سابق رکن اسمبلی ٹی وی راجیش سمیت ۱۸؍ ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ یہ قتل مبینہ طور پر سیاسی کشیدگی اور قافلے پر حملے کے ردعمل میں کیا گیا تھا اور اس کی تفتیش بعد ازاں کیرالہ ہائی کورٹ کے حکم پر سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ مسلم لیگ نے فیصلے کے جائزے کے بعد اعلیٰ عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ تفصیلی عدالتی حکم نامے کا انتظار ہے۔
November 19, 2026, 8:02 PM IST
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے ’اندھ بھکت‘، ’گودی‘ اور ’پیڈ فالوورز‘ جیسی اصطلاحات کے متبادل کے طور پر انگریزی کا ایک نایاب لفظ ’Quockerwodger‘ تجویز کیا ہے۔ اس کا مطلب ایسا سیاسی شخص ہے جو اپنی آزادانہ رائے کے بجائے کسی دوسرے کے اشاروں پر کام کرے۔ تھرور اس لفظ کو پہلے بھی سیاسی تناظر میں استعمال کرچکے ہیں، جبکہ اس کی جڑیں ۱۹؍ویں صدی کی لکڑی سے بنی کٹھ پتلیوں سے ملتی ہیں۔
November 05, 2026, 6:36 PM IST
”سینیٹائزڈ ریپبلک“ کو باضابطہ طور پر آئی ڈی ایس ایف ایف کے کیلئے منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد فیسٹیول انتظامیہ نے فلم سازوں کو مطلع کیا کہ وہ ضروری چھوٹ کے بغیر اس فلم کی نمائش نہیں کرسکتے۔ فلم سازوں کے مطابق، وزارت نے سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کے کووڈ-۱۹ لاک ڈاؤن کا اعلان کرنے والے چند سیکنڈ کے آڈیو پر اعتراض اٹھایا۔ انہوں نے وہ آڈیو ہٹا دی، لیکن پھر انہیں بتایا گیا کہ فلم میں اب بھی "وزیر اعظم کے مخصوص حوالے" موجود ہیں۔ ایک مزید ترمیم شدہ ورژن کو بھی مسترد کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزارت نے کہا کہ اس کیلئے دفتر وزیر اعظم کی منظوری درکار ہے۔
September 23, 2026, 7:01 PM IST
