تھرور نے اڈلی کی شان میں قصیدہ لکھتے ہوئے، ایک بہترین اڈلی کا موازنہ بیتھوون کی سمفونی، ٹیگور کے سنگیت، ایم ایف حسین کی پینٹنگ اور سچن تیندولکر کی سنچری سے کیا۔
EPAPER
Updated: September 30, 2025, 10:05 PM IST | Thiruvananthapuram
تھرور نے اڈلی کی شان میں قصیدہ لکھتے ہوئے، ایک بہترین اڈلی کا موازنہ بیتھوون کی سمفونی، ٹیگور کے سنگیت، ایم ایف حسین کی پینٹنگ اور سچن تیندولکر کی سنچری سے کیا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے اپنے الفاظ کے جادو کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی ہندوستان کے پسندیدہ ناشتے، اڈلی کا شاعرانہ انداز میں دفاع کیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تھرور کی ادبی صلاحیت اس وقت سامنے آئی جب ایکس پر ایک صارف نے اس پکوان کو ”بھاپ سے بھری ہوئی ندامت“ قرار دیا۔ اس کے جواب میں تھرور نے اڈلی کی شان میں ایسا شاندار قصیدہ لکھا کہ انہوں نے ایک بہترین اڈلی کا موازنہ بیتھوون کی سمفونی، ٹیگور کے سنگیت، ایم ایف حسین کی پینٹنگ اور سچن تیندولکر کی سنچری سے کیا۔
Poor soul has clearly never had a good one. A truly great idli is a cloud, a whisper, a perfect dream of the perfectibility of human civilisation. It`s a sublime creation, a delicate, weightless morsel of rice and lentil, steamed to an ethereal fluffiness that melts on the… https://t.co/J4NE2ddgua
— Shashi Tharoor (@ShashiTharoor) September 27, 2025
تھرواننت پورم کے رکن پارلیمنٹ نے لکھا: ”ایک واقعی عظیم اڈلی، بادل، سرگوشی، انسانی تہذیب کی کاملیت کا ایک بہترین خواب ہے۔“ انہوں نے چاول اور دال سے بننے والے اس پکوان کو ”عظیم“ اور ”ہلکا پھلکا“ قرار دیا۔ تھرور کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو گئی، جس کے بعد ان کی لسانی مہارت کی وسیع پیمانے پر تعریف کی گئی اور صارفین نے بڑی تعداد میں ان کی پوسٹ کو ری پوسٹ کیا۔
یہ ردعمل صرف سوشل میڈیا تک محدود نہیں رہا: ہندوستان کے مشہور فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم سویگی نے اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد اتوار کو کمپنی کے ڈیلیوری پارٹنر اور ملازمین تازہ اڈلی کے ساتھ رکن پارلیمنٹ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور تھرور کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سویگی کی ٹیم کے ساتھ پارسل پکڑے ہوئے تھے۔ سویگی نے اس تصویر کو ایکس پر پوسٹ کیا اور ہندی میں لکھا: ”شری تھرور جی کو علاقے کی سب سے بہترین اڈلی فراہم کرنا ان کیلئے خوشی کی بات ہے۔“
यह हमारे लिए अत्यंत हर्ष का विषय है कि हमें श्री थरूर जी को क्षेत्र की सर्वश्रेष्ठ इडली परोसने का अवसर प्राप्त हुआ। हमारी आशा है कि हमारी टोली उनके स्वादेंद्रियों को तृप्त करने में सफल रही होगी तथा इन पाक-कला के अनुपम चमत्कारों से उन्हें परमानंद की स्थिति मिली होगी। https://t.co/oTaJ2Ykrsn pic.twitter.com/PifmOlitQF
— Swiggy Food (@Swiggy) September 28, 2025
واضح رہے کہ تھرور طویل عرصے سے اڈلی کیلئے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ویانا، آسٹریا میں قیام کے دوران روزانہ اڈلی کھانے کا دعویٰ کیا تھا۔