EPAPER
مسلسل اور بے مقصد اسکرولنگ، خصوصاً مختصر ویڈیوز، ریلز اور شارٹس دیکھنے کی عادت کے دماغی کارکردگی پر اثرات کے بارے میں نئی تحقیقات سامنے آئی ہیں۔ جولائی ۲۰۲۶ء میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں ۵۷؍ افراد پر تجربہ کیا گیا، جس میں مسلسل طویل ویڈیو کے مقابلے میں مختصر ویڈیوز دیکھنے والے افراد نے معلومات کم درست طور پر یاد رکھیں۔
August 26, 2026, 7:22 PM IST
برطانیہ میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں ۷؍ افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے خطرناک ڈرائیونگ کو فروغ دینے والی ویڈیوز فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ حادثہ ہفتہ کی صبح ٹیس سائیڈ کے اے ۶۶؍ روڈ پر اس وقت پیش آیا جب غلط سمت میں چلنے والی فاکس ویگن پاسات ایک پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی۔
August 24, 2026, 9:08 PM IST
آسٹریلیا میں میٹا نے حکومت کی سوشل میڈیا استعمال کی عمر مقرر کئے جانے کی تاریخ سے قبل ہی ۷؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار نوعمروں کے اکاؤنٹ ہٹا دئے، آسٹریلوی حکومتی اعداد و شمار اور متعدد آزاد مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ پابندی کے پہلے تین مہینوں میں۱۶؍ سال سے کم عمر کے۸۰؍ فیصد سے زیادہ بچے اب بھی سوشل میڈیا پر موجود تھے۔
August 13, 2026, 3:50 PM IST
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ فلاک کے کیمرے جرائم کو حل کرنے میں مدد کرتے ہیں جبکہ مخالفین کی دلیل ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی طرف سے تارکینِ وطن کا سراغ لگانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور اس سے نجی زندگی کے حق کو خطرہ لاحق ہے۔
August 11, 2026, 8:22 PM IST
