EPAPER
مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح ترکی پہنچتے ہی اپنے نئے کلب کے مداحوں کی زبردست محبت کا مرکز بن گئے۔ استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر سیکڑوں شائقین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، جہاں صلاح نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ کلب کا روایتی نعرہ بھی لگایا۔
August 06, 2026, 9:23 AM IST
ٹرمپ نے اس معاہدے کو مغربی ایشیاء میں ”دائمی امن اور سلامتی کی طرف یادگار قدم“ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسے مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے مصر، قطر اور ترکی کا اس ”تاریخی پیش رفت“ میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے انتباہ دیا کہ ”اکتوبر ۲۰۲۳ء میں غزہ سے ابھرنے والے خطرے کو دوبارہ پنپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔“
July 31, 2026, 6:50 PM IST
ترکی کے سرکاری ادارے ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (TurkStat) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیدائش کے وقت اوسط متوقع عمر بڑھ کر ۵ء۷۸؍ سال ہو گئی ہے، جو گزشتہ رپورٹ میں ۱ء۷۸؍ سال تھی۔ خواتین کی متوقع عمر ۱ء۸۱؍ سال جبکہ مردوں کی ۹ء۷۵؍ سال ریکارڈ کی گئی، یعنی خواتین کی اوسطاً ۲ء۵؍ سال زیادہ زندہ رہنے کی توقع ہے۔
July 30, 2026, 2:19 PM IST
اطالوی نژاد آسٹریلوی ماریو گبریئیلی اپنے ۱۱؍ سالہ بیٹے لیونارڈو کے ساتھ ۵۰؍ سال پرانی ۱۹۷۶ء ویسپا پرائماویرا ET3 پر آسٹریلیا سے اٹلی تک تقریباً ۴۰؍ ہزار کلومیٹر کے عالمی سفر پر نکلے ہیں۔ دونوں نے اپنے اس منصوبے کا نام I Due Caschi (دو ہیلمٹ) رکھا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سفر کا مقصد صرف منزل تک پہنچنا نہیں بلکہ مختلف ممالک، تہذیبوں، مذاہب اور لوگوں سے سیکھنا اور باپ بیٹے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
July 29, 2026, 3:01 PM IST
