EPAPER
سنگاپور ایئرلائنز نے اپنے طویل فاصلے کے طیاروں کے اندرونی حصوں کی جدید کاری کے لیے ۲؍ ارب سنگاپور ڈالر (تقریباً ۶ء۱؍ ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ فرسٹ کلاس میں دو نشستوں کو ملا کر ۸۰؍ انچ لمبا اور ۶۰؍ انچ چوڑا ڈبل بیڈ بنایا جا سکے گا، جبکہ بزنس کلاس میں سلائیڈنگ پرائیویسی دروازے اور مکمل فلیٹ بیڈ متعارف ہوں گے۔ نئی سہولتیں ۲۰۲۷ء کے دوسرے نصف سے مرحلہ وار دستیاب ہوں گی۔
November 07, 2026, 9:16 PM IST
امریکی انتخابات کے بعد بیس بال کھلاڑی انتھونی سانتاندر نے انسٹاگرام پر دو ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی دعوے کیے گئے تھے۔ تنقید کے بعد انہوں نے پوسٹیں حذف کردیں، تاہم ٹورنٹو بلیوجیز نے بیان جاری کرکے واضح کیا ہے کہ کھلاڑی کے انفرادی خیالات ٹیم کی اقدار کی نمائندگی نہیں کرتے۔ کنیڈا میں اسلاموفوبیا کے خلاف سرگرم شخصیات نے کھلاڑی سے معافی اور کلب سے مزید سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
November 07, 2026, 6:28 PM IST
امریکہ کے سب سے بڑے مسلم وکالتی گروپ نے دہشت گرد قرار دینے کے قانون پر فلوریڈا میں کارروائیاں معطل کر دیں، اس قانون کے تحت ریاستی عہدیداروں کو گروپوں کو ’’دہشت گرد تنظیمیں‘‘قرار دینے کا اختیار دیا گیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون آزادی اظہار کو دباتا ہے۔
November 07, 2026, 5:53 PM IST
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی اور امریکہ کے ساتھ ممکنہ فوجی تصادم روکنے کی کوششوں کے درمیان ۴۸؍ گھنٹوں میں ۱۲؍ ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک گفتگو کی۔ تہران نے قومی خودمختاری کے احترام، حملوں اور دھمکیوں کے خاتمے اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے بغیر علاقائی سلامتی کا نظام قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
November 07, 2026, 5:00 PM IST
