EPAPER
گوتم اڈانی اور بھتیجے ساگر نے امریکی سول فراؤڈ کیس میں ایس ای سی نوٹس قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، وہ اس نوٹس کا۹۰؍ دنوں میں جواب دیں گے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے رشوت کے ایک منصوبے کے بارے میں سرمایہ کاروں کو گمراہ کیا۔
January 31, 2026, 9:42 PM IST
عراق کے خطاظ علی زمان نے ترکی کے شہر استنبول میں ۶؍ سال کی محنت کے بعد ۳۰۲؍ دوطرفہ طومار پر مشتمل ضخیم قرآن مجید کا دستی نسخہ مکمل کیا ہے۔ ہر طومار ۴؍ میٹر لمبا اور ۵ء۱؍ میٹر چوڑا ہے۔ یہ عظیم شاہکار مسجد مہر ماہ سلطان میں محفوظ ہے، اور دنیا کے خطاطی کے سب سے بڑے قرآنی نسخوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ تاہم، گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اسے رسمی طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ علی زمان نے اپنے اس پروجیکٹ کیلئے ۲۰۱۷ء میں اپنے خاندان کے ساتھ استنبول منتقل ہونے تک کئی سال وقف کئے ہیں۔
January 31, 2026, 9:02 PM IST
نیو یارک کے بروکلین میں نصب کیا گیا میورل ’’وال آف ٹیئرس‘‘ (Wall of Tears ) ایک عظیم فن پارہ ہے جس پر غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ۱۸؍ ہزار ۴۵۷؍ بچوں کے نام درج ہیں۔ یہ انسانی نقصان کا دردناک مظہر ہے جو معصوم جانوں کی یاد کو زندہ رکھتا ہے اور دنیا سے امن، ہمدردی اور فلسطینی بچوں کیلئے انصاف کی اپیل کرتا ہے۔
January 31, 2026, 8:49 PM IST
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ملک کو مضبوط، آزاد اور خود انحصار اسلحہ سازی کی صنعت قائم کرنی چاہیے۔ انہوں نے امریکی فوجی امداد پر انحصار ختم کرنے اور مستقبل میں ہندوستان جیسے شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ دفاعی پیداوار پر زور دیا ہے۔ بیانات سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی دفاعی حکمت عملی میں ممکنہ تبدیلی کے اشارات ملتے ہیں۔
January 31, 2026, 8:20 PM IST
