• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

urdu news

دہلی: ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ڈی یو طلبہ کا غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج پر بیٹھے

ستیہ نکیتن میں عمارت منہدم ہونے کے بعد دہلی یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور وہ اپنی مختلف مانگوں کو لے کر غیر معینہ مدت کے احتجاج پر بیٹھ گئے ہیں۔ طلبہ نے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ، ہاسٹل کی سہولیات میں اضافہ اور حادثے کیلئے ڈی یو انتظامیہ و دہلی حکومت کی جوابدہی طے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 07, 2026, 5:34 PM IST

غزہ: اسکول کے پہلے دن ۸؍ سالہ بچی وفا عقیلہ والد سمیت اسرائیلی حملے میں جاں بحق

غزہ میں ۸؍ سالہ فلسطینی بچی وفا عقیلہ اپنے اسکول کے پہلے دن گھر واپس نہ پہنچ سکی۔ اتوار کو مغربی غزہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں وفا اور اس کے والد یوسف عقیلہ جاں بحق جبکہ ۶؍ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ طبی حکام کے مطابق دونوں کی لاشیں الشفا اسپتال منتقل کی گئیں۔ حملے کے بعد بچی کی کتابیں اور اسکول کا سامان تباہ شدہ گاڑی کے قریب بکھرا ملا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ حملے کا ہدف حماس کا ایک جنگجو تھا اور واقعے کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

September 07, 2026, 5:33 PM IST

میکلمور کے’ ’فری فلسطین‘‘ مطالبے پر تنازع، ایڈ شیرن کے ٹور سے ہٹانے کی درخواست

امریکی ریپر میکلمورکو گلوکار ایڈ شیرن کے امریکہ میں جاری ٹور کے دوران اسٹیج سے ’’فری فلسطین‘‘ کا نعرہ لگانے اور غزہ جنگ پر مبنی احتجاجی گانا ’’ہندز ہال ‘‘ پیش کرنے کے بعد شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ ان کے خلاف ایک آن لائن پٹیشن بھی شروع کردی گئی ہے، جس میں ایڈ شیرن اور ان کی مینجمنٹ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میکلمور کو ٹور کی باقی تاریخوں سے ہٹا دیا جائے۔

September 07, 2026, 5:06 PM IST

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں داخل

دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے ۲۰؍ویں سیڈ یافتہ ٹامی پال کو سیدھے سیٹوں میں ۴۔۶، ۳۔۶، ۴۔۶؍ سے ہرا کر اپنے پانچویں یو ایس اوپن کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ ٹاپ سیڈ یافتہ آرینا سبالینکا نے امریکی ٹیلر ٹاؤن سینڈ کو ۴۔۶، ۳۔۶؍ سے ہرا کر مسلسل چھٹے سال آخری آٹھ میں جگہ بنا لی۔

September 07, 2026, 4:53 PM IST

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK