EPAPER
اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مالی وسائل کی قلت کے باعث غزہ میں تقریباً ۵؍ لاکھ افراد کی ماہانہ غذائی امداد ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امداد پانے والوں کی تعداد ۱۶؍ لاکھ سے گھٹا کر ۱۱؍ لاکھ کردی گئی ہے، جبکہ راشن میں بھی کمی کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی تقریباً دو تہائی آبادی شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کررہی ہے اور موسمِ سرما کی آمد سے انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
October 19, 2026, 5:05 PM IST
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کے دو واقعات میں امریکی صحافی اور یورپی سفارت کاروں پر حملوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے ۱۰؍ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فلسطینیوں کے خلاف آبادکاروں کے بڑھتے تشدد پر امریکہ اور یورپی ممالک نے اسرائیل سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
October 19, 2026, 4:35 PM IST
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجامین نیتن یاہو کی آئندہ انتخابات میں کھل کر حمایت کرتے ہوئے انہیں ’’عظیم جنگجو وزیرِاعظم‘‘ قرار دیا ہے۔ تاہم، ایران کے معاملے پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان اختلافات اور نیتن یاہو کے لیے بدلتی عوامی حمایت کے باعث یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کی تائید انتخابی نتائج پر کتنا اثر ڈالے گی۔
October 19, 2026, 3:53 PM IST
مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی واشنگٹن پوسٹ کی فوٹوگرافر ہیدی لیوائن نے اسرائیلی فوج پر فلسطینیوں کے بجائے آبادکاروں کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے بڑھتے ہوئے آبادکار تشدد پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نیتن یاہو سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
October 19, 2026, 2:55 PM IST
