EPAPER
یش راج فلمز انٹرٹینمنٹ اپنی کامیاب ویب سیریز ’’دی ریلوے مین‘‘ کے بعد ایک اور حقیقی واقعہ پر مبنی سیریز ’’دی ٹنل مین‘‘ بنانے جا رہا ہے۔ یہ نئی سیریز ۲۰۲۳ء کے اتراکھنڈ سلکیارا ٹنل ریسکیو آپریشن پر مبنی ہوگی، جس نے پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔
August 04, 2026, 5:08 PM IST
اداکار اہان پانڈے کی یش راج فلمز (YRF) کے بینر تلے بننے والی نئی فلم، جس کا عنوان ابھی تک سامنے نہیں آیا۲۶؍ مارچ ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی ہدایت کاری علی عباس ظفر کر رہے ہیں، جبکہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان یش راج فلمز نے کیا۔
July 24, 2026, 8:38 PM IST
یش راج فلمز (YRF) کی بلاک بسٹر فلم ’’سیارہ‘‘ کی ریلیز کو ایک سال مکمل ہونے پر فلم ایک نئے تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔ موسیقار تنشک باغچی نے دعویٰ کیا کہ انہیں فلم کے ٹائٹل ٹریک کی رائلٹی کی مد میں اب تک صرف ۸؍ لاکھ روپے ملے ہیں، جو ان کے بقول گانے کی غیر معمولی کامیابی کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔ ان کے بیان کے بعد یش راج فلمز نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ گانے کی رائلٹی تینوں موسیقاروں کے درمیان معاہدے کے مطابق تقسیم کی جا رہی ہے، جبکہ بعد ازاں تنشک باغچی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ بھی حذف کر دی۔
July 20, 2026, 4:45 PM IST
یش راج فلمز (YRF) نے اپنی بلاک بسٹر رومانوی فلم ’’سیارہ‘‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے خصوصی کلیکٹرز ایڈیشن ونائل ایل پی (LP) متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فلم نے دنیا بھر میں تقریباً ۵۸۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرتے ہوئے ہندوستانی سنیما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی فلم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس خصوصی پیک میں فلم کے تمام گانے، بیک گراؤنڈ اسکور، یادگار مکالمے، خصوصی ڈائری، سیاہی والا قلم اور منفرد بک مارکس شامل کیے گئے ہیں، جبکہ یہ ایڈیشن دنیا بھر کے شائقین کے لیے دستیاب ہوگا۔
July 18, 2026, 7:02 PM IST
