یشراج فلمز کی تاریخی بلاک بسٹر ’’سیارہ ‘‘، جو ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی فلم بن گئی ہے، نے یلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں پاپولر چوائس ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2025, 9:04 PM IST | Mumbai
یشراج فلمز کی تاریخی بلاک بسٹر ’’سیارہ ‘‘، جو ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی فلم بن گئی ہے، نے یلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں پاپولر چوائس ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔
یشراج فلمز کی تاریخی بلاک بسٹر ’’سیارہ ‘‘، جو ہندوستانی سنیما میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی رومانوی فلم بن گئی ہے، نے یلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ء میں پاپولر چوائس ایوارڈ جیت کر ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔فلم کے پروڈیوسر اور وائی آر ایف کے سی ای او اکشے ودھانی اور ہدایتکار موہت سوری نے ممبئی میں منعقدہ پروقار ایوارڈز کی تقریب میں یہ اعزاز حاصل کیا، جس میں سنیما میں شاندار کارکردگی کا جشن منایا گیا۔
جین زی اسٹارس اہان پانڈے اور انیت پڈا کا بڑے اسکرین پر آغاز فلم ’’سیارہ ‘‘ ہندوستان اور عالمی جنوبی ایشیائی شائقین کے درمیان ایک بڑا پاپ کلچر بن گیا ہے۔ اس کی تاریخی کامیابی کا موازنہ ۲۵؍ سال قبل رتیک روشن اور امیشا پٹیل کی فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ سے کیا جا رہا ہے۔فلم’’سیارہ ‘‘ نے کئی ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کردی۔کسی بھی پہلی فلم کے لیے سب سے بڑی اوپننگ ،ٹائٹل ٹریک بل بورڈ ٹاپ۱۰؍ میں داخل ہوا۔فلم ریلیز کے بعد مہینوں تک تمام اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر نمبروَن رہی۔ اس فلم نے دنیا بھر میں ۵۸۰؍ کروڑ کمانے والی واحد فلم ہے۔
اس فلم میں پہلی بار بڑے پردے پر کام کرنے والی اسٹار کاسٹ نے یلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، جو فلمی دنیا کے سیزن کا پہلا ایوارڈ ہے ، پاپولر چوائس ایوارڈ جیت لیا۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح ` فلم ’’سیارہ ‘‘ نے سامعین کے ساتھ ایک غیرمعمولی رابطہ قائم کیا اور رومانوی فلموں کو بڑے پیمانے پر سنیما گھروں میں واپس لایا۔اس جیت نے ’’سیارہ‘‘ کی بڑھتی ہوئی میراث کو مزید تقویت بخشی، ایک ایسی فلم کے طور پر جس نے نہ صرف تجارتی کامیابی حاصل کی بلکہ سامعین کے دلوں میں بھی گہرا نشان چھوڑا۔
ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے،وائی آر ایف کے سی ای او اکشے ودھانی نے کہاکہ ’’آپ کا شکریہ، یلو اسٹون انٹرنیشنل فلم فیسٹیول یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ فلم ’’سیارہ‘‘ کے لیے یہ پہلا ایوارڈ ہے، اس لیے یہ ناقابل یقین حد تک خاص ہے۔ میرے لیے فلم ’’سیارہ‘‘ موہت ہے اور موہت’’ سیارہ‘‘ ہیں۔ یہ سفر ۲۰۲۴ء کے اوائل میں شروع ہوا، اور یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ سامعین نے اس فلم اور اس کی موسیقی کو دنیا بھر میں قبول کیا ہے اور ہمارے جین زی ستاروں اہان اور انیت کو بہت زیادہ پیار دیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار موہت سوری نے کہاکہ ’’یہ ایوارڈ میرے لیے بہت خاص ہے۔ میں ۲۰؍ سال سے انڈسٹری میں ہوں اور یہ میری پہلی ہے۔ اداکاروں نے پہلی بار اداکاری کی، میں پہلی بار وائی آر ایف کے ساتھ فلم بنا رہا تھا اور اکشے پہلی بار پروڈیوس کر رہے تھے۔ میں نے تھیٹر میں فلم دیکھی تھی اور اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ میں ایک فلمساز بننا چاہتا ہوں، آپ کا شکریہ، آپ اس دور میں بھی محبت پر یقین رکھتے تھے جب ہر کوئی ایکشن اور دھماکوں کا پیچھا کر رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جب میں نے اسکرپٹ دیا تو نہ تو اکشے اور نہ ہی ادی سر نے کبھی مجھے کوئی ہٹ فلم بنانے کے لیے کہا۔
یہ بھی پڑھئے:کولڈ پلے، دعا لیپا کا برطانوی حکومت سے ٹکٹوں کی مہنگی ری سیل روکنے کا مطالبہ
فیسٹیول کا آغاز شیام بینیگل کی کلاسک ’نشانت‘ کی جذباتی خصوصی اسکریننگ کے ساتھ ہوا، جس میں تجربہ کار اداکار نصیر الدین شاہ، نندیتا داس، پرتیک سمیتا پاٹل اور بینیگل خاندان کے اراکین نے شرکت کی۔ فلمساز کرن راؤ کو فلمساز آرنیا سہائے کی جانب سے ’’ہیومن ان دی لوپ‘‘ کے لیے انڈین ویژن ایوارڈ (بہترین ہندوستانی فیچر) ملا۔ مشہور فلمساز جعفر پناہی کو ان کے پُرجوش کام ’’اِٹ واز جسٹ این ایکسیڈنٹ‘‘ کے لیے دی ویژن بیونڈ بارڈرز ایوارڈ (بہترین بین الاقوامی فیچر) سے نوازا گیا۔ اگرچہ پناہی موجود نہیں ہوسکے لیکن انہوں نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اظہار تشکر کیا۔ شام کی ایک دلکش خاص بات اوما دا کنہا کو بیکن آف انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازنا تھا ۔