بلڈانہ ضلع کے دیول گھاٹ کے رہنے والے دانش بابلا کو اسکولی دنوں سے ہی ریاضی میں دلچسپی رہی ،دانش کو خستہ معاشی حالات کا احساس تھا کہ یہ اعلیٰ تعلیم کے حصول میں رکاوٹ بن سکتے ہیں تو اس نے امتیازی نمبرات سے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی ، عمدہ تعلیمی ریکارڈ کے ذریعے اسکالرشپ حاصل کی اورانجینئرنگ مکمل کرلی
راجوجِنگڑ نے بارہویں کا پرائیویٹ امتحان دیا پھر کام کرتے ہوئے بی اے مکمل کیا اوراب وہ وکی پیڈیا کے لئے پروجیکٹ کام کررہے ہیں
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے سینٹرل ٹیچر الجبلٹی ٹیسٹ( سی ٹی ای ٹی ) کا انعقاد۳۱؍جنوری ۲۰۲۱ء کو ہوگا۔ سی بی ایس ای جلد ہی ایڈمٹ کارڈ جاری کرے گا۔
اس مہم میں شامل رضاکار ہوٹلوں اور تقریبات میں بچنے والے کھانے کو جمع کرتے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر ضرورتمندوں میں تقسیم کرتے ہیں،یہ سلسلہ۲۰۱۱ء سے جاری ہے