Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیپال کیخلاف روہت شرما کے ۳؍ بڑے ریکارڈس

Updated: September 06, 2023, 11:38 AM IST | Agency | Pallekele

ش سے متاثرہ میچ میں ہندوستان نے ۱۰؍ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ روہت نے ۷۴؍رن بنائے

Rohit Sharma. Photo. INN
روہت شرما ۔تصویر:آئی این این

 ہندوستانی ٹیم نے پیر کو ایشیا کپ۲۰۲۳ء کے گروپ اے کے میچ میں نیپال کے خلاف ڈک ورتھ لوئس اصول کے تحت۱۰؍ وکٹوں سے بڑی فتح حاصل کی ہے۔ بارش سے روکے گئے اس میچ میں ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے بلے سے ۳؍ ریکارڈ اپنے نام کرلئے ہیں ۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا سپر۴؍راؤنڈ میں داخل ہو گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ۷۴؍ رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس پر انہیں مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ 
ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے
 کپتان روہت شرما اب ایشیا کپ (یکروزہ) کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے اس معاملے میں وریندر سہواگ اور سریش رائنا کی بھی برابری کر لی ہے۔ سہواگ نے۲۰۰۸ء میں پاکستان کے خلاف کراچی میں ایک اننگز میں ۵؍ چھکے لگائے تھے ۔ ایم ایس دھونی نے جہاں کراچی میں ہی ایک اننگز میں ۶؍ چھکے بھی لگائے تھے۔
شراکت کے لحاظ سے بھی نمبر ایک
ایشیا کپ (یکروزہ) میں ہندوستان کیلئے سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کے معاملے میں روہت شرما نے گل کے ساتھ مل کر وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سہواگ اور گمبھیر نے ہانگ کانگ کے خلاف ۱۲۷؍ رن کی شراکت کی تھی۔ روہت اس فہرست میں سرفہرست ہیں ، انہوں نے ۲۰۱۸ء میں پاکستان کے خلاف دھون کے ساتھ۲۱۰؍ رن کی شراکت کی تھی۔ 
ون ڈے میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت
 روہت نے ہندوستان کی ون ڈے میں ۱۰؍ وکٹوں کی جیت میں سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ کی فہرست میں گِل کو بھی شامل کرلیا ہے۔ اس فہرست میں وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر سرفہرست ہیں ، انہوں نے۲۰۰۹ء میں ہملٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف۲۰۱؍ رن کی ناقابل شکست شراکت کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK