Inquilab Logo Happiest Places to Work

مراکش نژاد اسپینش مسلم کھلاڑی الامین جمال کا پہلا ورلڈ کپ گول

Updated: June 22, 2026, 2:55 PM IST | New York

نوجوان اسٹار مراکش نژاد اسپینش مسلم کھلاڑی لامین یمال نے اپنے کریئر کا پہلا ورلڈ کپ گول اسکور کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

lamine yamal.Photo:X
الامین جمال۔ تصویر:ایکس

اسپین نے فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سعودی عرب کو ۰۔۴؍گول سے شکست دے دی، جبکہ نوجوان اسٹار مراکش نژاد اسپینش مسلم کھلاڑی لامین یمال نے اپنے کریئر کا پہلا ورلڈ کپ گول اسکور کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی۔
میچ شروع ہونے سے تقریباً ۴۳؍ منٹ قبل ہی اٹلانٹا اسٹیڈیم میں موجود شائقین کا جوش اُس وقت عروج پر پہنچ گیا جب بڑی اسکرین پر الامین جمال کی تصویر نمودار ہوئی۔ نوجوان کھلاڑی نے مسکراتے ہوئے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور چند ہی دیر بعد میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
صرف اپنے دوسرے ورلڈ کپ میچ میں شرکت کرنے والے الامین جمال نے پہلی بار ابتدائی الیون میں شامل ہونے کے بعد محض ۵۹۸؍ سیکنڈز میں گول کر کے اسپین کو برتری دلائی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ میں گول کرنے سے قبل وہ مجموعی طور پر صرف ۳۵؍ منٹ کھیل پائے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ ایران نے ۶۰؍ روز میں حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کرلیا


میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جمال نے کہاکہ ’’یہ لمحہ میرے لیے بہت خاص ہے۔ ورلڈ کپ میں کھیلنا ہمیشہ میرا خواب تھا اور پہلی بار ابتدائی ٹیم کا حصہ بن کر گول کرنا خواب کی تعبیر جیسا ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں میں اسکول سے میچز دیکھا کرتا تھا۔‘‘اس گول کے ساتھ جمال فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں گول کرنے والے آٹھویں کم عمر کھلاڑی بن گئے ہیں، جو ان کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔
اسپین کے کوچ لوئس ڈی لا فوینتے نے نوجوان کھلاڑی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برتری حاصل ہونے کے بعد یمال کو آرام دینا ضروری تھا تاکہ وہ مکمل فٹنس کے ساتھ آئندہ میچز کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا’’ہم خوش ہیں کہ ہمارے کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں۔ یمال مزید کھیل سکتے تھے، لیکن ان کی فٹنیس اور اعتماد کو برقرار رکھنا زیادہ اہم تھا۔‘‘ اسپین کے مڈفیلڈر الیکس بائنا نے بھی جمال کےکھیل کی تعریف کرتے  ہوئے کہا کہ میدان میں ان کی موجودگی ہی پوری ٹیم کو اضافی اعتماد فراہم کرتی ہے۔بائنا کے مطابق’’لامین چاہے پانچ منٹ کھیلیں یا پورا میچ، ان کی موجودگی غیرمعمولی فرق پیدا کرتی ہے۔ وہ نہ صرف گول کرتے ہیں بلکہ گیند کے ساتھ اور بغیر گیند کے بھی ٹیم کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:دپیکا کی وجہ سے رنبیرنے ’’کاک ٹیل ‘‘ میں کام سے انکار کردیا تھا: سیف علی خان


۲۱؍ جون۲۰۲۶ء کا دن جمال کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔ ماہرین کے مطابق اسپین کو اس نوجوان اسٹار کی صورت میں ایک نئی توانائی اور امید ملی ہے، جو آنے والے برسوں میں متعدد ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا سکتا ہے۔اس فتح کے ساتھ اسپین نے نہ صرف اپنی مہم کو نئی زندگی بخشی بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ جمال مستقبل کے عالمی فٹبال کے بڑے ستاروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK