Inquilab Logo

ہمارے لیے دو پوائنٹس بہت اہم تھے : روہت شرما

Updated: October 07, 2021, 1:21 PM IST | Agency | Sharja

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے راجستھان رائلز کو شکست دینے کے بعد کہا کہ ہمیں یہاں آنا تھا اور جو کیا وہی کرنا تھا ۔ دو پوائنٹس ہمارے لیے بہت اہم تھے۔

Rohit Sharma.Picture:INN
روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے راجستھان رائلز کو شکست دینے کے بعد کہا کہ ہمیں یہاں آنا تھا اور جو کیا وہی کرنا تھا ۔ دو پوائنٹس ہمارے لیے بہت اہم تھے۔ ایک بار جب ہم نے راجستھان کو۹۰؍ رن پر آؤٹ کر دیا تو ہمارے پاس میچ کو جلد ختم کرنے کا موقع تھا۔ میچ کو اپنے قبضہ کرنا بہت ضروری تھا۔  روہت نے کہا ’’ہمیں یہاں آکر کھل کر بلےبازی کرنی تھی ۔ ہمارے پاس نیٹ رن ریٹ کو بہتر بنانے کا موقع  تھا ۔ یہ ہمارے لیے ایک دم بہترین میچ تھا ۔ ایشان کشن کچھ میچوں کے بعد کھیل رہے ہیں ، لیکن ہم ان کی صلاحیت کوجانتے ہیں۔ میں شروع سے جوکھم لےکرکھیل رہا تھا ۔ ہم چاہتے تھےکہ کشن کچھ وقت کریز پر گزاریں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ فیلڈنگ کوچ جیمس پیمنٹ سے پوچھنا ہوگا کہ کیا وہ ایک اوربار ہمارے ساتھ ماٹیویشن سیشن کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہم سے بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ ایک اچھےشخص ہیں، جنہیں ٹیم میں ہونا چاہیے۔ وہ اچھے انسان ہیں، جو ٹیم میں ہر وقت ماحول کوگلزار بنائے رکھتے ہیں اور یہ بہت اہم ہے ۔ ہم اس لحاظ سے اچھا نہیں کھیل رہے تھے جہاں ہم چاہتے تھے ، لہٰذا آپ کوان کے جیسے کسی شخص سے اس طرح کی گفتگو کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہ بہت اچھے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK