• Sun, 14 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۰؍ سالہ عتیقہ میر نےفارمولا وَن میں پول پوزیشن کے بعد تیسری پوزیشن حاصل کی

Updated: November 12, 2025, 12:45 PM IST | Agency | Abu Dhabi

۱۰؍ سالہ عتیقہ پہلی ہندوستانی ریسر ہیں جنہیں فارمولا وَن نے اپنے پروگرام کیلئے منتخب کیا ہے، وہ سی او ٹی ایف اے بین الاقوامی سیریز میں بھی پہلے سےشریک ہیں۔

Atiqa Mir. Photo: INN
عتیقہ میر۔ تصویر: آئی این این
نوجوان ہندوستانی ڈرائیور عتیقہ میر نے یہاں فارمولا وَن اکیڈمی  سی او ٹی ایف اے یو اے ای کارٹنگ سیریز کے ابتدائی راؤنڈ میں تاریخی پول پوزیشن حاصل کرنے کے بعد تیسرا مقام حاصل کیا۔۱۰؍ سالہ عتیقہ پہلی ہندوستانی ریسر ہیں جنہیں فارمولا وَن نے اپنے پروگرام کیلئے منتخب کیا ہے۔ چمپئن  آف دی فیوچر اکیڈمی(سی او ٹی ایف اے) بین الاقوامی سیریز کا پہلے سے ہی حصہ رہی عتیقہ کو فارمولا وَن اکیڈمی نے گزشتہ ماہ ۲؍ راؤنڈ کی مذکورہ چیمپئن شپ کیلئے منتخب کیا تھا۔
عتیقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے پول پوزیشن حاصل کی۔ سی او ٹی ایف اے منی کیٹیگری میں یہ کارنامہ انجام دینے والی دنیا کی پہلی لڑکی بن گئیں۔ وہ پوڈیم تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو گئیں۔ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے وا لی عتیقہ میر نے کہا’’یہ ویک اینڈ میرے لیے بہت اچھا رہا۔ میں نے کوالیفکیشن میں پول پوزیشن حاصل کی۔ میں فائنل میں جیتنا چاہتی تھی لیکن بالآخر تیسرے نمبر پر رہی۔ میں نے جو کچھ یہاں سیکھا  ، اس سےمستقبل میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کروں  گی۔‘‘عتیقہ کے والد اور ہندوستان کے پہلے قومی کارٹنگ چیمپئن آصف میر کا خیال ہے کہ’’ پول پوزیشن اور ایک پوڈیم حاصل کرنے کے باوجود یہ  اس ہفتے کا اختتام  ملا جلا رہا۔‘‘
انہوں نے کہا’’یہ ایک تلخ ویک اینڈ تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم فائنل جیتنے کے لیے اچھی پوزیشن میں تھے۔ اس لیے میں تھوڑا مایوس ہوں، لیکن اگر ہم تیسرے نمبر پر آنے پر بھی  مایوس ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ عتیقہ نے سخت محنت کی اور اس کی کارکردگی بہترین تھی۔‘‘واضح رہےکہ یہ ایونٹ فارمولا وَن اکیڈمی  کے ’ڈسکووَر یووَر ڈرائیو‘مہم کا حصہ تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK