Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۴؍ سالہ مکے باز محمد یاسر ۳۰؍سال بعد جموں اور کشمیر کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے پہلے باکسر بن گئے

Updated: August 29, 2025, 1:58 PM IST | Agency | Rajouri

۱۴؍سالہ  مکے باز محمد یاسر نے انڈر ۔۱۴؍سب جونیئر نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر جموں اور کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔

Muhammad Yasir won the gold medal in the Junior National Boxing Championship. Photo: INN
محمد یاسر نےجونیئر نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا۔ تصویر: آئی این این

۱۴؍سالہ  مکے باز محمد یاسر نے انڈر ۔۱۴؍سب جونیئر نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر جموں اور کشمیر کا نام روشن کیا ہے۔ یہ کامیابی اس لئے بھی خاص ہے کہ ۳۰؍سال بعد جموں اور کشمیر نے اس عمر کے زمرے میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔​
 ​یاسر نے نوئیڈا میں ۶؍سے ۱۳؍ اگست تک منعقدہ چوتھی سب جونیئر نیشنل باکسنگ چمپئن شپ میں ۵۲؍سے ۵۵؍ کلوگرام کےز مرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لگاتار ۵؍ مقابلے جیتے اور فائنل میں منی پور کے نیلسن خوراکپم کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔​۶؍ سال قبل اپنے والد کو کھونے والے یاسر کی والدہ نسیم اختر ایک گھریلو معاون کے طور پر کام کرتی ہیں۔ ان کے خاندان کو مالی تنگی کا سامنا تھا۔ یاسر نے اپنی تعلیم اور تربیت کیلئے ایم بی بی ایس طلباءکے لئے کھانا بنا کر پیسے کمائے۔ یاسر نے کہا کہ وہ صبح و شام پریکٹس کرتے تھے اور دن میں اسکول جاتے تھے۔ انہوں نے اپنی جیت کا سہرا اپنے کوچ اشتیاق ملک کی محنت اور کھیلو انڈیا باکسنگ سینٹر، راجوری میں حاصل ہونے والی سہولیات کو دیا۔
​ گزشتہ روز جب محمد یاسر اپنے گھر پہنچے تو جموں اورکشمیر بی جے پی کے سابق صدر رویندر رائنا نے بارش کے باوجود راجوری میں یاسر کے گھر پہنچ کر انہیں اعزاز سے نوازا۔ رائنا نے یاسر کو راجوری اور جموں اور کشمیر کا اصلی ہیرو قرار دیا اور کہا کہ وہ مستقبل میں ایشیائی کھیلوں اور اولمپکس میں بھی ہندوستان کا نام روشن کریں گے۔ یاسر نے اس کامیابی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی کھیلو انڈیا پہل کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ایشین چمپئن شپ اور اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی والدہ نے بھی حکومت سے مدد کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK