Inquilab Logo Happiest Places to Work

سال۲۰۲۳ کے او ڈی آئی ورلڈ کپ کی ترتیب جاری

Updated: June 27, 2023, 1:31 PM IST | New Delhi

او ڈی آئی ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ۱۵؍ اکتوبر کو مقابلہ متوقع

photo;INN
تصویر :آئی این این

سال ۲۰۲۳ء مینس او ڈی آئی ورلڈ کپ کا آغازحیدرآباد میں ۵؍ اکتوبر سے ہوگا۔میچ ۱۰؍مقامات پر کھیلا جائے گا۔ ۱۵؍ تا ۱۶؍ نومبر کو کولکاتا اور ممبئی کے درمیان سیمی فائنل ہو گا۔ ۴۶؍ دنوںکے وقفے کے دوران احمدآباد ، چنئی ، لکھنو ، دہلی ، بنگلورو، کولکاتا اور دھرم شالا میں ۴۵؍ لیگ میچ کھیلے جائیں گے ۔ بعد ازیں ۲؍ سیمی فائنل اور ایک فائنل میچ ہو گا۔ اس ضمن میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے ۱۰۰؍ دن پہلے منگل کو ممبئی میں منعقدہ تقریب میں آئی سی سی اور بی سی سی آئی ورلڈکپ کی ترتیب جاری کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی ۲۰۱۹ء کی طرح ہی ہو گی ۔ ۱۰؍ ٹیمیں آپس میں کھیلیں گی جس کے بعدٹاپ ۴؍ کا انتخاب فائنل کیلئے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے کا اعزاز ہندوستان کو حاصل ہے جبکہ افغانستان ، پاکستان ، آسٹریلیا ، بنگلہ دیش، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ ۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۳ء کی سپر لیگ میں ٹاپ ۸؍ میں شامل رہیں گے۔ورلڈ کپ میں ۸؍ اکتوبر کو ہندوستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا جبکہ ۱۵؍اکتوبر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ہو گا۔ ۱۱؍ اکتوبر کو ہندوستان افغانستان کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ علاوہ ازیں ۱۹؍ اکتوبر کوپونے میں ہندوستا ن کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگاجبکہ ۲۲ ؍اکتوبرکو نیوزین لینڈ اور ہندوستان آمنے سامنے ہوں گے ۔ ۲۹؍ اکتوبر کو انگلینڈ اور ہندوستان مد مقابل ہوں گے ہندوستان ۱۰؍ مقابلوں میں سے ۸؍ میں شرکت کرے گاجبکہ دیگرممالک میں سے کچھ۱۰؍ میچوں میں سے ۹؍ میں شریک ہوں گے۔آسٹریلیا ۸؍ مقابلوں میں اپنی قسمت آزمائے گاجبکہ پاکستان صرف ۵؍ میچوں ہی میں شرکت کرے گا۔مقابلے کا اختتام۱۲؍ نومبر کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ سے ہو گاجبکہ آسٹریلیا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK