ہندوستان کے اکشر پٹیل ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی زخمی ۔ ہندوستانی اور آسٹریلوی ٹیموں کو سب سے زیادہ پریشانی۔
EPAPER
Updated: September 17, 2023, 1:06 PM IST | Agency | New Delhi
ہندوستان کے اکشر پٹیل ، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی زخمی ۔ ہندوستانی اور آسٹریلوی ٹیموں کو سب سے زیادہ پریشانی۔
کرکٹ ورلڈ کپ ۲۰۲۳ء میں صرف کچھ وقت باقی ہے لیکن اس سے قبل ہی بڑی ٹیموں کی انتظامیہ کھلاڑیوں کی انجری سے پریشان نظرہیں ۔ ایشیا کپ میں جمعہ کو ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے میچ کے علاوہ انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ بمقابلہ آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ کھیلے جا رہے تھے۔ اس دوران تقریباً تمام ٹیموں کو کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے مسئلے سے نمٹنا پڑا۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کی انتظامیہ بھی پریشان ہے کیونکہ ان کے بڑے کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں ۔
آسٹریلیا: ٹریوس ہیڈ کا ہاتھ ٹوٹ گیا
آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ٹریوس ہیڈ کے بائیں ہاتھ میں فریکچر آ گیاہے جس سے اگلے ماہ ہونے والے ورلڈ کپ میں ان کی شرکت پر شکوک و شبہات ہیں ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے کے ۷؍ ویں اوور میں جنوبی افریقہ کے تیز گیندباز جیرالڈ کوٹزی کی شارٹ گیند ان کے بائیں ہاتھ کے گلوو سے ٹکرا گئی جس کے بعد کھلاڑی نے مزید ۳؍ گیندوں کا سامنا کیا لیکن وہ بے چین نظر آئے اور انہیں ریٹائرڈہرٹ ہوناپڑا۔
نیوزی لینڈ: ٹم ساؤدی کا انگوٹھا ٹوٹ گیا
نیوزی لینڈ کے تیز گیندباز ٹم ساؤدی جمعہ کو لارڈس میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میں دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہونے کے بعداگلے ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔ ساؤدی کو انگلینڈ کی اننگز کے۱۴؍ویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش میں یہ چوٹ لگی۔ نیوزی لینڈ کے ساؤدی کو۵؍ اکتوبر سے ہندوستان میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے نیوزی لینڈ کے ۱۵؍ رکنی اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔
ہندوستان: اکشر پٹیل کی بائیں کلائی زخمی
ہندوستانی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر اکشر پٹیل جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پریشان نظر آئے۔ اکشر، جنہوں نے۴۲؍رن بنائے، ان کی بائیں کلائی اور کہنی زخمی ہوگئی ہے اور انہیں ران میں کھنچاؤ بھی ہے۔
نیوزی لینڈ: ڈیرل مشیل زخمی
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مشیلبھی لارڈس میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے جانےوالے میچ میں جونی بیریسٹو کا کیچ پکڑتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مشیل کی انگلی پرمعمولی چوٹ نہیں لگی ہے۔ فی الحال نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکین کیا جا رہا ہے تاکہ انجری کی سنگینی کا پتہ چل سکے۔
سری لنکا: مہیش تھیکشنا ہیمسٹرنگ سے پریشان
سری لنکا کے آف اسپنر مہیش تھیکشنا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کے خلاف سپر۴؍میچ کے دوران تھیکشنا کو دائیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف ہوئی تھی اور وہ اوورس کا اپنا کوٹہ مکمل کرنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ سری لنکن سلیکٹرس نے تھیکشنا کی جگہ سہان آراچیگے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔