Inquilab Logo

ورلڈ کپ میں بین اسٹوکس کی سنچری، انگلینڈکی ڈچ ٹیم پر شاندار فتح

Updated: November 08, 2023, 10:13 PM IST | Pune

انگلینڈ نے بدھ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے۴۰؍ویں میچ میں بین اسٹوکس کی۱۰۸؍رن کی سنچری اور ڈیوڈ ملان کے۸۷؍رن بنائے۔ انگلینڈ نے نیدرلینڈس کو ۱۶۰؍رن سے شکست دے دی

Ben Stokes. Photo: PTI
بین اسٹوکس۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

 انگلینڈ نے بدھ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے۴۰؍ویں میچ میں  بین اسٹوکس کی۱۰۸؍رن کی سنچری اور ڈیوڈ ملان کے۸۷؍رن  اور ڈیوڈ ولی کے۵۱؍ رن کی نصف سنچریوں کی  اننگز کی بدولت نیدرلینڈس کو۳۴۰؍ رن کا ہدف دیا، جس کے جواب میں نیدرلینڈس کی ٹیم جدوجہد کرتے ہوئے نظر آئی۔ ڈچ ٹیم نے ۳۷ء۲؍اوور میں ۱۷۹؍رن بنائے۔ انگلینڈ نے ۱۶۰؍رن سے عالمی کپ کا میچ جیت لیا۔ نیدرلینڈس کیخلاف فتح کے بعد انگلینڈ۴؍  پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ۱۰؍ویں سے ۷؍ویں پوزیشن پر آگیا ہے جس سے اس کے  چمپئن  ٹرافی۲۰۲۵ء میں کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش بولرس کے سامنے ڈچ ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ نیدرلینڈس کے تیجا نیدامانورو۳۴؍ گیندوں پر۴۱؍ رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے اپنی جارحانہ اننگز میں۳؍  چھکے اور ۲؍ چوکے لگائے۔کپتان اسکاٹ ایڈورڈس ۳۸؍رن، ویسلے بریسی ۳۷؍رن اور سائبرنڈ انجلبریٹ۳۳؍ رن کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیدر لینڈس کے ۶؍ بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی طرف سے معین علی اور عادل رشید نے۳۔۳، ڈیوڈ ولی نے۲؍ اور کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بدھ کو  مہاراشٹرکرکٹ اسوسی ایشن اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جونی بیریسٹو اور ڈیوڈ ملان کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کیلئے ۴۸؍ رن جوڑے۔ ۷؍ویں اوور کی آخری گیند پر جونی بیریسٹو ۱۵؍رن بنا کر دت کی گیند پر میکرین کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ اس کے بعد ملان نے جو روٹ کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔۲۰؍ اوورس کی دوسری گیند پر جو روٹ۲۸؍ رن کو وین بیک نے بولڈ کر دیا۔۲۲؍ویں اوور میں ایڈورڈس/وین بیک نیسلامی بلے باز ڈیوڈ ملان کو۸۷؍ رن پر آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۱۰؍ چوکے اور ۲؍ چھکے لگائے۔ اس کے بعد ہیری بروک۱۱؍ اور کپتان جوس بٹلر ۵؍رن بنانے کر پویلین لوٹ گئے۔ معین علی ۴؍ کو دت  نے ڈیلی ڈے  کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ کرس ووکس ۸؍ویں وکٹ کے طور پر کرس ووکس  ۵۱؍ رن کو ڈیلی ڈے  نے  ایڈورڈس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔ ڈیوڈ ولی نے  ۶؍ رن بنائے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK