Inquilab Logo

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نمبر وَن

Updated: March 10, 2024, 8:34 PM IST | Dubai

انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے ہندوستان کو فائدہ۔ ٹیسٹ کے ساتھ کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں ٹیم انڈیا نے نمبروَن کی پوزیشن حاصل کرلی۔ آسٹریلیا کو ٹاپ سے ہٹا دیا

Indian Cricket Team.Photo.INN
ہندوستانی کرکٹ ٹیم۔(تصویر:آئی این این)

انگلینڈ کے خلاف ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں۱۔۴؍ سے جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ اس دوران ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو نمبر وَن  رینکنگ سے ہٹا دیا۔ خیال رہے کہ حیدرآباد ٹیسٹ میں شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں زبردست واپسی کی اور انگلینڈ کو ہر شعبے میں شکست دی۔
ہندوستان  نے  وائیزاگ، راجکوٹ، رانچی اور دھرم شالہ میں کھیلے جانے والے میچوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور سیریز جیت لی۔ آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں۱۲۲؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن بھی حاصل کی۔ آسٹریلیا۱۱۷؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ۱۱۱؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کرائسٹ چرچ میں دوسرے نیوزی لینڈ-آسٹریلیا ٹیسٹ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ہندوستان سرفہرست رہے گا۔
 ہندوستان کا تینوں فارمیٹس میں ٹاپ رینکنگ پر پہنچنا کرکٹ میں ان کی مسلسل  کامیابی  کو ظاہر کرتا ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں ہندوستان۱۲۱؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا۱۱۸؍ ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس میں بھی ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کو پیچھے کررہی ہے۔ٹی ۲۰؍ میں ہندوستان۲۶۶؍ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ انگلینڈ ۲۵۶؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان ستمبر۲۰۲۳ء سے جنوری۲۰۲۴ء تک تمام فارمیٹس میں سرفہرست رہا، لیکن جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز۱۔۱؍ سے ڈرا کرنے کے بعد ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلا گیا۔ ہندوستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کی اسٹینڈنگ ٹیبل میں بھی سرفہرست ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK