• Fri, 26 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پاکستان کی خطرناک گیندبازی، بنگلہ دیش کو۱۱؍رن سے شکست دی

Updated: September 26, 2025, 3:48 PM IST | Dubai

پاکستان نے مایوس کن بلے بازی کے بعد شاہین آفریدی (۳؍ وکٹ ) اور حارث رؤف (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف ۱۱؍ رن سے شاندار کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

Pakistan Cricket Team. photo:PTI
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ تصویر:پی ٹی آئی

پاکستان نے مایوس کن بلے بازی کے بعد شاہین آفریدی (۳؍ وکٹ ) اور حارث رؤف (۳؍ وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت بنگلہ دیش کے خلاف ۱۱؍ رن سے شاندار کامیابی حاصل کرکے پہلی مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ بنگلہ دیش مقررہ ۲۰؍ اوور میں۱۲۴؍ رن ہی بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے ۳۔۳؍وکٹ جبکہ صائم ایوب نے ۲، نواز اور  نے  ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔  ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم اوور میں صرف رن ہی بناسکی۔
 ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش۱۳۶؍رن  کے ہدف کے تعاقب میں ابتدائی اوور میں مشکلات کا شکار رہی۔ بنگلہ دیش، جو ۱۳۶؍ رن کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، نے پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوا دیا۔ اوپنر پرویز حسین  بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ پانچویں اوور میں بنگلہ دیش نے اپنا دوسرا وکٹ گنوایا۔ یہاں توحید ہردوئے ۵؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی نے صائم  ایوب کے ہاتھوں کیچ کروایا۔
اسی اوور میں سیف حسن رن آؤٹ ہونے سے بال بال بچ گئے۔ شاہین کی پہلی گیند کو توحید نے پوائنٹس کی طرف کھیلا۔ اس پر سیف حسن ایک رن لینے کے لیے دوڑ پڑے۔ توحید کے منع کرنے تک سیف آدھی پچ تک پہنچ چکے تھے۔ صائم ایوب نے نان اسٹرائیک اینڈ کی طرف تھرو کیا، لیکن وہ نشانہ چوک گئے۔۱۳۶؍ رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شروعات خراب رہی۔ ٹیم نے ابتدائی ۶؍ اوورس میں۳۶؍ رن بنانے میں ۳؍ وکٹ گنوا  دیئے۔
چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حارث رؤف نے سیف حسن (۱۸؍رن ) کو  ایوب کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں توحید ہردوئے (۵؍ رن) اور پہلے اوور میں اوپنر پرویز حسین  (صفر) کو پویلین واپس بھیجا۔ دسویں اوور میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے۵۰؍ رن کا ہندسہ عبور کیا۔ ابرار احمد کے اوور کی چوتھی گیند پر شمیم حسین نے چھکا مارا اور ٹیم کا اسکور۵۰؍ رن  سے پار کروایا۔ ۱۲؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر بنگلہ دیش نے اپنی پانچویں وکٹ گنوائی۔ یہاں نورالحسن ۱۶؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں صائم ایوب نے محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ پاکستان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ہوئے بنگلہ دیش کے ۸؍ کھلاڑیوں کو صرف ۹۷؍رن پر پویلین بھیج دیا۔ 
 اس سے قبل  بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لئے اتری پاکستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے صرف ۵؍ رن کے اسکور پر اپنے ۲؍ وکٹ گنوا دیئے۔ صاحبزادہ فرحان (۴) اور صائم ایوب (صفر) پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ۷؍ویں اوور میں پاکستان کا تیسرا وکٹ فخر زمان (۱۳؍رن) کی صورت میں گرا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کے گیند بازی کے حملے کے سامنے وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹ گرتے رہیں۔ حسین طلعت ۳؍رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد حارث نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ۳۱؍ رن کی اننگز کھیلا۔ محمد نواز نے۱۵؍ گیندوں میں (۲۵)، کپتان آغا سلمان اور شاہین شاہ آفریدی ۱۹۔۱۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی ٹیم مقررہ۲۰؍ اوورس میں ۸؍ وکٹ پر۱۳۵؍ رن کا اسکور ہی بنا سکی۔ فہیم اشرف ۱۴؍ رن اور حارث رؤف ۳؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔  بنگلہ دیش کے مستقل کپتان لٹن داس کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے ذاکر علی نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK