Inquilab Logo

پنجاب کنگز اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان زبردست مقابلہ متوقع

Updated: April 13, 2023, 2:15 PM IST | Mohali

ٹی ۲۰؍ لیگ کے میچ میں گجرات کی ٹیم رِنکو سنگھ کی اننگز کو بھول کر میدان پر اترے گی۔ پنجاب کو شکھردھون سے ایک بار پھر اچھے کھیل کی امید

photo;INN
تصویر :آئی این این

دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس جسے آخری میچ میں آخری اوور میں رِنکو سنگھ کے ۵؍ چھکوں سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ اس رات کو  ڈراؤنے خواب کی طرح بھول جائے گی اور پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں جیت کے راستے پر واپس آئے گی۔ جمعرات کو پنجاب کنگز بھی کامیابی حاصل کرنی کوشش کریں گے۔
 کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف آخری میچ میں عبوری کپتان راشد خان نے گجرات کی جانب سے ہیٹ ٹرک کی، سائی سدرشن اور وجے شنکر نے عمدہ اننگز کھیلی لیکن کولکاتا کے رِنکو سنگھ کے بلے سے طوفان آ گیا۔ رِنکو نے آخری اوور میں ۵؍ چھکے لگا کر کے کے آر کو کرشماتی فتح دلائی۔ یہ شکست گجرات کو طویل عرصے تک یاد رہے گی لیکن اب اسے اگلے میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔
 ۳؍ میچوں میں۴؍پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے، گجرات کو پراعتماد پنجاب کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ موجودہ فارم کو دیکھیں تو سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف ۸؍ وکٹ کی شکست کے علاوہ پنجاب نے زبردست کام کیا ہے، کپتان شکھردھون اور تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کے  فارم کی بدولت پنجاب نے مظاہرہ کیا ہے۔ دوسرے کنارے سے وکٹ گرنے کے باوجود دھون نے سن رائزرس کے خلاف۹۹؍ رن بنائے حالانکہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
 اس کے بعد انہوں نے راجستھان رائلز کے خلاف ناٹ آؤٹ ۸۶؍رن اور کے کے آر کے خلاف۴۰؍ رن بنا کر ٹیم کو   فاتح بنایا۔ گجرات کے کپتان ہاردک پانڈیا اچھی طرح جانتے ہیں کہ دھون کیا کر سکتے ہیں۔ یہ دھون اور شبھمن گل کے درمیان بھی مقابلہ ہوگا کیونکہ دھون اب بھی اپنی قابلیت ثابت کرنا اور ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
 شکھردھون اور ان کے نوجوان اوپننگ پارٹنر پربھسمرن سنگھ نے پنجاب کو پاور پلے اوور میں شاندار آغاز فراہم کیا ہے اور محمد سمیع، ہاردک اور راشد کے خلاف بھی یہی حکمت عملی ہوگی۔ پنجاب کے پاس آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا کھلاڑی ہے، سیم کیورین، جنہیں لیام لیونگ اسٹون اور جیتیش شرما سپورٹ کریں گے۔ ناتھن ایلس بولنگ میں ارشدیپ کے ساتھ ہوں گے۔گجرات کے پاس گل، سدرشن اور شنکر جیسے میچ ونرکرکٹرہیں۔ شنکر نے گزشتہ میچ میں۲۴؍ گیندوں  پر ۶۳؍ رن بنائے تھے۔ گیندبازی میں محمد سمیع، جوش لٹل، الزاری جوزف اور راشد خان موجود ہیں۔
 گجرات ٹائٹنس کا اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، شبھمن گل، شریکر بھرت، ردھیمان ساہا، راہل تیوتیا، ابھینو منوہر، محمد سمیع، پردیپ سنگوان، آر سائی کشور، وجے شنکر، سائی سدرشن، راشد خان، شیوم ماوی، میتھیو ویڈ، اوڈین اسمتھ، ارول پٹیل، درشن نالکنڈے، ڈیوڈ ملر ، یش دیال، جینت یادو، نور احمد اور الزاری جوزف۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK