Inquilab Logo

تیسرے ٹی ۲۰؍ میں ہندوستان کا مضبوط اسکور، رتوراج کی سنچری

Updated: November 29, 2023, 11:19 AM IST | Agency | Guwahati

ٹیم انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے ۲۲۲؍ رن بنائے۔ رتوراج کے شاندار ۱۲۳؍رن۔

Ruturaj Gaikwad. Photo: INN
رتوراج گائیکواڑ۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسراٹی ۲۰؍ میچ منگل کو گوہاٹی کے برساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستان نے رتوراج گائیکواڑ کی سنچری کی بدولت۲۰؍ اوورس میں ۳؍ وکٹوں کے نقصان پر۲۲۲؍ رن بنائے۔ ہندوستان کی جانب سے رتوراج گائیکواڑ نے سب سے زیادہ ۱۲۳؍ رن بنائے۔انہونے ۵۷؍گیندوں کا سامنا کیا اور ۱۳؍چوکے اور ۷؍چھکے لگائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بہرنڈورف، کین رچرڈسن اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
 پہلے بیٹنگ کرنے آئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ یشسوی جیسوال۱۴؍رن کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے۶؍رن بنائے۔ ایشان کشن کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ انہوں نے۵؍ گیندیں کھیلیں ۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور رتوراج کے درمیان تیسرے وکٹ کیلئے ۵۷؍ رن کی شراکت ہوئی۔ سوریہ کمار ۲۹؍گیندوں پر۳۹؍ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ رتوراج گائیکواڑ اور تلک ورما کے درمیان۵۹؍ گیندوں پر۱۴۱؍ رن کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ تلک ورما ۳۱؍ رن بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے اور رتوراج نے ۵۷؍ گیندوں میں ۱۲۳؍ رن بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں ۷؍ چھکے اور۱۳؍ چوکے لگائے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK