بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے برسوں سے چلی آ رہی اس غلط فہمی کو مسترد کر دیا ہے کہ ۲۰۰۹ء کی بلاک بسٹر فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا مشہور کردار فنسکھ وانگڈو (رانچو) ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگ چک کی زندگی سے متاثر تھا۔
EPAPER
Updated: July 17, 2026, 5:08 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے برسوں سے چلی آ رہی اس غلط فہمی کو مسترد کر دیا ہے کہ ۲۰۰۹ء کی بلاک بسٹر فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا مشہور کردار فنسکھ وانگڈو (رانچو) ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگ چک کی زندگی سے متاثر تھا۔
بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے برسوں سے چلی آ رہی اس غلط فہمی کو مسترد کر دیا ہے کہ ۲۰۰۹ء کی بلاک بسٹر فلم ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کا مشہور کردار فنسکھ وانگڈو (رانچو) ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن سونم وانگ چک کی زندگی سے متاثر تھا۔لندن انڈین فلم فیسٹیول (ایل آئی ایف ایف ) میں ایک عوامی تقریب کے دوران عامر خان نے کہا کہ جب فلم لکھی جا رہی تھی، اُس وقت نہ وہ اور نہ ہی فلم کے مصنفین سونم وانگ چک کے بارے میں جانتے تھے۔انہوں نے کہا’’یہ ایک غلط فہمی ہے کہ ’’تھری ایڈیٹس‘‘ سونم وانگ چک کی زندگی پر مبنی تھی۔ یہ درست نہیں۔ جب فلم لکھی جا رہی تھی تو ہمیں سونم وانگ چک کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں اور میں انہیں ذاتی طور پر بھی نہیں جانتا تھا۔ تاہم عامر خان نے سونم وانگ چک کے کام کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو کام کر رہے ہیں، وہ انتہائی قابلِ احترام ہے۔ انہوں نے وانگ چک کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی تشویش ظاہر کی کیونکہ وہ دہلی کے جنتر منتر پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ارجنٹائناکے توہم پرست صدر جاویئر میلی ورلڈکپ فائنل دیکھنے اسٹیڈیم نہیں جائیں گے
عامر خان نے کہا’’سونم وانگ چک جو کام کر رہے ہیں وہ بالکل درست ہے۔ وہ بھوک ہڑتال پر ہیں اور بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اب اسے ختم کر دیں کیونکہ ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنے ساتھی اداکار اومی ویدیا (جنہوں نے فلم میں چتور رام لنگم کا کردار ادا کیا تھا) کی حالیہ وائرل ویڈیو کا بھی حوالہ دیا، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ رانچو کا کردار سونم وانگ چک سے متاثر تھا۔
یہ بھی پڑھئے:سمے رائنا کا’ ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ ۲‘‘ او ٹی ٹی پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو
عامر خان نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا’’چتور (اومی ویدیا) نے ویڈیو میں جو کہا، وہ درست نہیں تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ سونم وانگ چک کی خدمات اپنی جگہ بہت اہم ہیں اور ان کا احترام کرنے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ انہیں ’’تھری ایڈیٹس‘‘ کے کسی کردار سے جوڑا جائے۔ واضح رہے کہ سونم وانگ چک گزشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے دہلی کے جنتر منتر پر غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔ ان کا مطالبہ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور طلبہ کے مستقبل کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھوک ہڑتال کے باعث ان کا وزن تقریباً ۸؍ سے۹؍ کلوگرام کم ہو چکا ہے، جبکہ بلڈ پریشر اور شوگر کی سطح میں خطرناک حد تک کمی آنے پر ڈاکٹروں اور حامیوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔