اوپنر ابھیشیک شرما کی ۱۰؍ چوکوں اور ۱۰؍ چھکوں سے سجی ناٹ آؤٹ ۱۳۵؍ رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے منگل کو آئی پی ایل کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو۴۷؍ رنز سے بری طرح شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: April 22, 2026, 4:01 PM IST | New Delhi
اوپنر ابھیشیک شرما کی ۱۰؍ چوکوں اور ۱۰؍ چھکوں سے سجی ناٹ آؤٹ ۱۳۵؍ رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے منگل کو آئی پی ایل کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو۴۷؍ رنز سے بری طرح شکست دے دی۔
اوپنر ابھیشیک شرما کی ۱۰؍ چوکوں اور ۱۰؍ چھکوں سے سجی ناٹ آؤٹ ۱۳۵؍ رنز کی شاندار اننگز کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے منگل کو آئی پی ایل کے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو۴۷؍ رنز سے بری طرح شکست دے دی۔ حیدرآباد نے دو وکٹوں پر ۲۴۲؍ رنز کا بڑا اسکور بنانے کے بعد دہلی کو نو وکٹوں پر ۱۹۵؍ رنز تک محدود کر دیا۔ اس جیت کے ساتھ حیدرآباد سات میچوں میں چوتھی کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا، جبکہ دہلی چھ میچوں میں تیسری شکست کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
𝐄.𝐍.𝐓.𝐄.𝐑.𝐓.𝐀.𝐈.𝐍.𝐄.𝐃 😮💨🎬 pic.twitter.com/V4QY2Y5Q9F
— SunRisers Hyderabad (@SunRisers) April 21, 2026
بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کی جانب سے نتیش رانا نے ۵۷، سمیر رضوی نے ۴۱، کے ایل راہل نے ۳۷؍ اور ٹرسٹن اسٹبس نے ۲۷؍رنز بنائے۔ حیدرآباد کی طرف سے ایشان ملنگا نے ۳۲؍ رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہرش دوبے نے آخری اوور میں تین وکٹیں لے کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
اس سے پہلے ٹاس ہار کر بیٹنگ کرنے اتری حیدرآباد کی ٹیم کے لیے ابھیشیک شرما نے صرف ۶۸؍ گیندوں میں اپنی ناٹ آؤٹ سنچری مکمل کی۔ یہ ان کے آئی پی ایل کی دوسری اور مجموعی طور پر ٹی۲۰؍ کرکٹ کی نویں سنچری ہے، جس کے ساتھ ہی وہ ٹی۲۰؍ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے معاملے میں وراٹ کوہلی کے برابر آ گئے ہیں۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ کا پانچواں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سیامی کھیر ۱۲؍سال بعد سیف علی خان کے ساتھ کام کریں گی
سن رائزرز حیدرآباد نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ابھیشیک شرما نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے ۱۳۵؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جس میں ۱۰؍ لمبے چھکے شامل تھے۔ انہیں ۴۹؍ رنز پر ایک موقع ملا جب راہل نے آسان رن آؤٹ کا موقع گنوا دیا، جبکہ ۸۷؍ رنز پر نتیش رانا نے باؤنڈری پر کیچ چھوڑ دیا۔ ان دو مواقع کے علاوہ ان کی اننگز تقریباً بے عیب رہی۔ ٹریوس ہیڈ نے۲۶؍ گیندوں پر ۳۷؍ رنز (دو چوکے، دو چھکے) بنائے، جبکہ کلاسن نے صرف ۱۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۳۷؍ رنز (تین چوکے، تین چھکے) اسکور کیے۔ کپتان ایشان کشن نے ۱۳؍ گیندوں پر ۲۵؍ رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھئے:ممبئی اور چنئی کے بڑے مقابلے سے قبل دھونی اور ول جیکس کی واپسی یقینی
۲۴۳؍رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلز کبھی بھی مکمل طور پر مقابلے میں واپس نہ آ سکی۔ پاتھم نسنگا جلد آؤٹ ہو گئے، اور اگرچہ راہل اور نتیش رانا نے ۵۰؍ سے زائد رنز کی شراکت داری قائم کی، لیکن ان کے آؤٹ ہوتے ہی میچ ہاتھ سے نکل گیا۔ بعد میں ملر بھی جلد پویلین لوٹ گئے، جس سے ٹیم کی مشکلات بڑھ گئیں۔
مطلوبہ رن ریٹ مسلسل بڑھتا رہا اور رضوی اور اسٹبس کی مزاحمت کے باوجود دہلی ٹیم واپسی نہ کر سکی۔ بولنگ میں ایشان ملنگا اور ثاقب حسین نے شاندار کارکردگی دکھائی اور مختلف گیندوں کا مؤثر استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر۸؍ اوورز میں ۶۱؍ رنز دے کر۵؍ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ سن رائزرز حیدرآباد کی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل تیسری جیت ہے۔