Inquilab Logo

جنوبی کوریاکے کھلاڑی کیخلاف نسلی تبصرہ کرنے پر کارروائی

Updated: July 30, 2021, 2:12 PM IST | Agency | New Delhi

یونانی ٹی وی چینل نے اپنے ایکسپرٹ پینل میں شامل سینئر جرنلسٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا

South Korean athlete Jeong Ying-suk. Picture:INN
جنوبی کوریاکے کھلاڑی جیونگ ینگ سک ۔تصویر: آئی این این

اکثر یہ بات کہی جاتی رہی ہے کہ کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر کے لوگوں کو متحد کیا جا سکتا ہے۔کھیلوں میں کسی طرح کے امتیازی رویہ کی کوئی جگہ نہیں ہوتی لیکن ٹوکیو اولمپک میں ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس سے ایک بار پھرنسل پرستی کو ہوا دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق سینئر جرنلسٹ دموستھینسس کارمرس نے یونانی ٹی وی چینل پر کھلاڑی کے خلاف نسل پرستانہ الفاظ کہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ مچ گیا۔ کارمرس ٹی وی شو کے دوران بطور خاص مہمان موجود تھے ۔انہوںنے جنوبی کوریا کے ٹیبل ٹینس کھلاڑی کے خلاف غلط الفاظ کا استعمال کیا۔دراصل جنوبی کوریاکے کھلاڑی جیونگ ینگ سک نے یونان کے کھلاڑی جیونس کو ٹیبل ٹینس مقابلہ میں ۳۔۴؍سے شکست دے تھی۔اس کے بعد کارمرس نے سب کو حیران کردینے والا بیان دے دیا۔ جب کارمرس سے جنوبی کوریا کے کھلاڑی کی کارکردگی کے تعلق سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’’ کو ریائی کھلاڑی کیسے کھیلتے ہوں گے۔ان کی آنکھیں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ گیند کو آگے پیچھے ہوتے ہوئے کیسے دیکھتے ہوںگے۔‘‘اتنا کہنے کے بعد کارمرس ٹی وی پر لائیو شو کے دوران زور سے ہنسنے لگے۔سوشل میڈیا پر کارمرس کا نسلی تبصرہ وائرل ہونے کی وجہ سے لوگوں نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ شروع کردیا۔معاملہ بگڑتا دیکھ کر یونانی ٹی وی چینل نے کارمرس کو اپنے ایکسپرٹ پینل سے ہٹا دیا۔ٹی وی چینل نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹی وی شو ہو یا کوئی اور پلیٹ فارم ،ہمارے کسی بھی پروگرام میں نسل پرستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ہم آج اور ابھی سے کارمرس کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK