بالی ووڈ میں جب بھی کوئی منفرد فلم آتی ہے تو ناظرین کی توقعات خود بخود بڑھ جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک الگ نوعیت کی فلم ’’گاندھی ٹاکس‘‘ جمعہ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم کے تعلق سے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کافی پُرجوش نظر آئیں۔
EPAPER
Updated: January 30, 2026, 4:15 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ میں جب بھی کوئی منفرد فلم آتی ہے تو ناظرین کی توقعات خود بخود بڑھ جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک الگ نوعیت کی فلم ’’گاندھی ٹاکس‘‘ جمعہ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم کے تعلق سے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کافی پُرجوش نظر آئیں۔
بالی ووڈ میں جب بھی کوئی منفرد فلم آتی ہے تو ناظرین کی توقعات خود بخود بڑھ جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک الگ نوعیت کی فلم ’’گاندھی ٹاکس‘‘ جمعہ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔ اس فلم کے تعلق سے اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کافی پُرجوش نظر آئیں۔ ادیتی کا کہنا ہے کہ یہ فلم نہ صرف ان کے لیے بلکہ پوری ٹیم کے لیے بھی ایک نیا اور انوکھا تجربہ رہی ہے۔
فلم کی ریلیز کے موقع پر ادیتی راؤ حیدری نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’گاندھی ٹاکس‘‘ ایک سائلنٹ فلم ہے، جسے سب نے مل کر بنایا ہے۔ اس فلم میں ڈائیلاگ بہت کم ہیں، لیکن جذبات بے حد گہرے ہیں۔ ہدایتکار کشور ایئر نے اس فلم کی کہانی، ویژولز اور باریکیوں پر ۱۰؍ سال سے زیادہ محنت کی ہے۔‘
یہ بھی پڑھئے:امریکہ: پاسپورٹ ماتھے پر چسپاں کرکے ،عوام کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف منفرد احتجاج
ادیتی نے فلم کی موسیقی کے بارے میں کہا ’’اس فلم کی موسیقی لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان نے تیار کی ہے۔ ان کی موسیقی ہمیشہ ناظرین کو ایک ایسی دنیا میں لے جاتی ہے جہاں محبت، اچھائی اور امید کی جیت ہوتی ہے۔’ ’گاندھی ٹاکس‘‘ میں بھی موسیقی بغیر الفاظ کے جذبات کو ناظرین تک پہنچاتی ہے۔‘‘
فلم کے تصور اور جذباتی دنیا کے حوالے سے ادیتی نے کہا ’’گاندھی ٹاکس‘‘ ایک ایسی دنیا کا تصور پیش کرتی ہے جہاں ہر طرح کے اختلافات ختم ہو جاتے ہیں اور صرف انسانیت باقی رہتی ہے۔ اس میں خاموشی کے درمیان بھی ایک ایسا احساس ہے جسے محسوس کیا جا سکتا ہے۔ یہ فلم ناظرین کو سوچنے، سمجھنے اور جذبات سے جُڑنے کا موقع دیتی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر فی الحال ’’ڈان ۳‘‘ نہیں بنائیں گے، توجہ ’’جی لے ذرا‘‘ پر مرکوز
یہ فلم نوٹوں پر گاندھی جی کی تصویر دیکھنے اور ان کے نظریات کے درمیان فرق کو اجاگر کرتی ہے۔ کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو پیسوں کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ اس کی زندگی میں ایک چور کی انٹری ہوتی ہے اور یہیں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے۔ فلم طنز کے ذریعے سماج اور اقدار پر سوال اٹھاتی ہے۔اس فلم میں ادیتی راؤ حیدری کے علاوہ وجے سیتھوپتی، اروِند سوامی اور سدھارتھ جادھو جیسے تجربہ کار اداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔