میچ سے قبل کھلاڑیوں نے احمد آباد ایئر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔
EPAPER
Updated: June 15, 2025, 11:49 AM IST | New Delhi
میچ سے قبل کھلاڑیوں نے احمد آباد ایئر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم واحد پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ انٹرا اسکواڈ میچ جمعہ سے شروع ہوا جو ۴؍ دن پر مشتمل ہوگا۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے احمد آباد ایئر انڈیا حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی۔ بی سی سی آئی نے سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی۔ ہندوستانی ٹیم، جو فی الحال ۵؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کیلئے انگلینڈ میں ہے، نے۲۰؍ جون کو ہیڈنگلے میں ہونے والے پہلے میچ سے پہلے واحد مشقی میچ میں حصہ لیا۔ بی سی سی آئی نے ایکس پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں کھلاڑی خاموش اور سیاہ پٹی باندھ کر طیارہ حادثے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ بی سی سی آئی نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ `بیکن ہیم میں کھیلے گئے انٹر ٹیم گیم میں شامل کھلاڑی اور معاون عملے کے اراکین نے سیاہ پٹیاں باندھ رکھی ہیں۔ احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے احترام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر آج ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔