Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیمار جونیئر ۹۸۱؍ دن بعد ٹیم میں واپسی پر رو پڑے

Updated: June 25, 2026, 5:07 PM IST | New York

عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر ورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے دوران۹۸۱؍ دن کے بعد قومی ٹیم میں واپسی پر آبدیدہ ہو گئے۔

Neymar.Photo:X
نیمار۔ تصویر:ایکس

عالمی شہرت یافتہ برازیلین فٹبالر نیمار جونیئر ورلڈکپ ۲۰۲۶ءکے دوران۹۸۱؍ دن کے بعد قومی ٹیم میں واپسی پر آبدیدہ ہو گئے۔نیمار ورلڈکپ کے دوران برازیل کے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میامی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے ۷۶؍ ویں منٹ میں میدان میں داخل ہوئے۔ان کا  ۳؍سال بعد ٹیم میں واپس آنا میچ کا سب سے جذباتی لمحہ تھا اور اس موقع پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھئے:پرینکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے ساتھ نئے پروجیکٹ کی تصدیق کی


نیمار جونیئر بدترین شکست پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، روتے ہوئے میدان سے باہر آئے۔میچ کے اختتام تک نیمار کی ہر کک پر شائقین نے انہیں بھرپور داد بھی دی۔انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم میں اپنی واپسی پر کہا کہ میں ۳؍ سال بعد دوبارہ قومی ٹیم کی جرسی پہن کر بہت خوش ہوں۔نیمار نے کہا کہ میں اب جسمانی طور پر ٹھیک محسوس کر رہا ہوں، لیکن ظاہر ہے اتنے دنوں تک ٹیم سے باہر رہنا مشکل تھا۔واضح رہے کہ نیمار اکتوبر ۲۰۲۳ء میں یوروگوئے کے خلاف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہونے کے بعد قومی ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
ورلڈ کپ شیڈول پر جرمن کوچ بھڑک اٹھے، فیفا کو آڑے ہاتھوں لے لیا
جرمنی کی فٹبال ٹیم کے کوچ جولیان ناگلزمان نے ورلڈ کپ کے شیڈول پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو فائدہ پہنچنے کے بجائے اُلٹا نقصان ہو رہا ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرمنی کو اپنے اگلے ناک آؤٹ میچ کے حریف کا علم مقابلے سے ۴۸؍ گھنٹے سے بھی کم وقت میں ہو گا جس سے تیاری کے لیے وقت محدود رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان: شمال مشرقی ساحل کے قریب طاقتور زلزلہ، سونامی کا خطرہ یا کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں


جرمنی نے اپنے ابتدائی ۲؍ میچز میں کیوراساؤ کو ۱۔۷؍ گول سے شکست دی جبکہ آئیوری کوسٹ کے خلاف۱۔۲؍گول سے کامیابی حاصل کر کے گروپ مرحلے سے اگلے مرحلے میں رسائی یقینی بنا لی ہے۔ ناگلزمان کا کہنا ہے کہ ۴۸؍ ٹیموں پر مشتمل نئے فارمیٹ کی وجہ سے صورتِ حال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے تاہم کوچنگ کا عملہ ممکنہ حریفوں کے خلاف پہلے سے تیاری کر رہا ہے۔دوسری جانب ایکواڈور کو ٹورنامنٹ میں برقرار رہنے کے لیے جرمنی کے خلاف مثبت نتیجہ درکار ہے۔ٹیم نے اب تک ایک  پوائنٹ حاصل کیا ہےجس میں کیوراساؤ کے خلاف بغیر گول کیے برابر میچ اور آئیوری کوسٹ کے ہاتھوں ۰۔۱؍گول کی شکست شامل ہے۔ ایکواڈور کے کوچ سباستیان بیساسیسے نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا لیکن مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم اب بھی اگلے مرحلے تک رسائی کا موقع رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK