Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجنکیا رہانے ممبئی کی کپتانی سے دست بردار

Updated: August 22, 2025, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

اجنکیا رہانے نے رنجی ٹرافی کے آئندہ سیزن سے پہلے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔  رہانے نے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ممبئی ٹیم کی کمان ایک نوجوان کپتان کو دی جائے۔

Ajinkya Rahane. Photo: INN
اجنکیا رہانے۔ تصویر: آئی این این

اجنکیا رہانے نے رنجی ٹرافی کے آئندہ سیزن سے پہلے ٹیم کی کپتانی چھوڑ دی ہے۔  رہانے نے ایک بیان میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ممبئی ٹیم کی کمان ایک نوجوان کپتان کو دی جائے۔ انہوں نے کہا’’ممبئی کی قیادت کرنا اور ٹیم کو چمپئن بنانا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات رہی ہے۔ نیا سیزن نئے کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے اسی لئے میں نے کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘رہانے نے مزید کہا ’’میں ایک کھلاڑی کے طور پر اپنی بہترین کارکردگی دینے کیلئے پُرعزم ہوں اور ممبئی کرکٹ کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھوں گا تاکہ ہم مزید ٹرافیاں جیت سکیں۔ اس سیزن کا شدت سے انتظار ہے۔‘‘
 ۳۷؍سالہ رہانے نے ۱۸؍سالہ گھریلو کریئر میں مختلف فارمیٹ کے ۱۸۶؍میچوں میں سے ۷۰؍میں ممبئی کی قیادت کی۔ انہوں نے ۲۵؍ فرسٹ کلاس میچوں، ۱۹؍لسٹ’ اے‘ اور ۲۶؍ٹی۔۲۰؍میچوں میں کپتانی کی۔ ان کی قیادت میں ممبئی نے ۲۴۔۲۰۲۳ءسیزن میں اپنی ۴۲؍ویں رنجی ٹرافی جیتی۔ اسی کے ساتھ انہوں نے ۲۳۔۲۰۲۲ءمیں کپتان کے طور پر سید مشتاق علی ٹورنامنٹ بھی جیتا تھا، جو پچھلے سال شریس ایر کی کپتانی میں دوبارہ جیتا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں  اجنکیا رہانے نے ۱۶۴ء۵۶؍کے اسٹرائیک ریٹ سے ۴۶۹؍رن بنا کر بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔انہوں نےٹیم انڈیا کےلئے ۳؍ یکروزہ میچ،۲؍ٹی۔۲۰؍میچ اور۶؍ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK