Inquilab Logo Happiest Places to Work

اجیت آگرکر کو ملے گا ۲؍نئے اراکین کا ساتھ

Updated: August 23, 2025, 1:38 PM IST | Agency | Mumbai

اجیت آگرکر کی قیادت والی ہندوستانی سلیکشن کمیٹی میں ۲؍ نئے اراکین شامل ہونے والے ہیں۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کو ان عہدوں کیلئے درخواست فارم طلب کئے ہیں۔

Team India`s chief selector Ajit Agarkar. Photo: INN
ٹیم انڈیا کے چیف سلیکٹر اجیت آگرکر۔ تصویر: آئی این این

اجیت آگرکر کی قیادت والی ہندوستانی سلیکشن کمیٹی میں ۲؍ نئے اراکین شامل ہونے والے ہیں۔ بی سی سی آئی نے جمعہ کو ان عہدوں کیلئے درخواست فارم طلب کئے ہیں۔ درخواست دہندگان کو ۱۰؍ستمبر شام ۵؍ بجے تک درخواست دینا ہوگی۔ اگرچہ بی سی سی آئی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نئے سلیکٹر کن ۲؍ زون کی نمائندگی کریں گے، لیکن ای ایس پی این کرک انفو کو ملی اطلاع کے مطابق یہ تقرریاں ساؤتھ اور ایسٹ زون سے ہونے کا امکان ہے۔ تاہم موجودہ پینل کے کسی بھی رکن نے مجموعی ۵؍ سال کی مدت کی حد عبور نہیں کی ہے۔ فی الحال تمل ناڈو کے ایس شرتھ ساؤتھ زون سے سلیکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ  سابق  بلے باز ایس ایس داس ایسٹ زون کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ۲۰۲۱ءمیں جونیئر پینل کے چیئرمین بننے کے بعد شرتھ کو ۲۰۲۳ءمیں سینئر سلیکشن کمیٹی میں ترقی دی گئی تھی۔ اس دوران داس نے چیتن شرما کی برطرفی کے بعد کچھ وقت کیلئے سینئر پینل کے عبوری چیئرمین کے طور پر بھی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK