سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول فٹبال کلب کے لیے کھیلنے والے یوروگوئے کے کھلاڑی نیونیز کے ساتھ ۳؍ سال کا معاہدہ کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 10, 2025, 7:42 PM IST | Liverpool
سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول فٹبال کلب کے لیے کھیلنے والے یوروگوئے کے کھلاڑی نیونیز کے ساتھ ۳؍ سال کا معاہدہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے مشہور فٹبال کلب الہلال نے برازیلین سپر اسٹار نیمار کی جگہ لینے کے لیے یوروگوئے کے بین الاقوامی کھلاڑی ڈارون نیونیز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔الہلال نے انگلش پریمیر لیگ میں لیور پول کلب کی جانب سے کھیلنے والے نیونیز کے ساتھ ۳؍ سال کا معاہدہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ معاہدہ۶۲؍ ملین ڈالرس میں کیا گیا ہے۔
𝐈 𝐚𝐦 𝐬𝐨 𝐡𝐚𝐩𝐩𝐲 𝐭𝐨 𝐛𝐞 𝐡𝐞𝐫𝐞 🤳🏼
— AlHilal Saudi Club (@Alhilal_EN) August 9, 2025
From Nunez to the blues 💙 pic.twitter.com/MftFruNypX
سعودی عرب کی کامیاب ترین ٹیم الہلال جنوری میں برازیلین لیجنڈ نیمار کو ریلیز کرنے کے بعد ایک اور اسٹار کھلاڑی کی تلاش میں تھی۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کے کپتان برونو فرنانڈیس نے جون میں کلب ورلڈ کپ سے قبل اس پیشکش کو ٹھکرا دیا۔ انگلش پریمیر لیگ میں ملی جلی کارکردگی کے بعد نیونیز لیورپول چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے۱۴۳؍ میچوں میں۴۰؍ گول کیے اور گزشتہ سیزن میں پریمیر لیگ کا ٹائٹل جیتا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے:کوہلی اور روہت۲۰۲۷ء کا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے
موسم گرما میں جب لیورپول نے ہیوگو ایکیٹیک اور فلورین ویرٹز کے دستخط کے ساتھ اپنے حملے کو تقویت بخشی ہے، اس کے ساتھ ساتھ نیو کیسل کے اسٹرائیکر الیگزینڈراسحاق میں دلچسپی کی اطلاع ہےجس سے نیونیز کی پوزیشن پر شکوک کے بادل تھے۔ وہ ایسے کئی کھلاڑیوں کی پیروی کرنے والے ہیں جنہوں نے ۲۰۲۲ء میں کرسٹیانو رونالڈو کے النصر میں جانے کے بعد سے یورپ کی ٹاپ لیگز کو سعودی عرب کے لیے چھوڑدیا تھا۔ ان میں کریم بینزیما، سادیو مانے اور ریاض محرز اس تبدیلی کو لانے والے کچھ اہم نام ہیں کیونکہ سعودی عرب نے عالمی فٹبال میں خود کو ایک بڑے ملک کے طور پر قائم کرنے کے لیے مہم شروع کی تھی۔ سعودی عرب کے فٹبال کلب الہلال نے انگلش پریمیر لیگ میں لیورپول فٹبال کلب کے لیے کھیلنے والے یوروگوئے کے کھلاڑی نیونیز کے ساتھ ۳؍ سال کا معاہدہ کیا ہے۔
He is one of our own 💙 pic.twitter.com/pHMqz7yYI6