Inquilab Logo

محمد صلاح کو سعودی کلب الاتحاد سے۲۱۵؍ ملین پاؤنڈز کی پیشکش

Updated: September 06, 2023, 11:39 PM IST | Riyaz

صلاح کو فی ہفتہ ۲ء۴۵؍ملین پاؤنڈ ملیں گے۔جرسی فروخت کا ایک فیصد ،معاہدے کے حصہ کے طورپرخطیرے رقم ملے گی

MOhammedsalah. photo:INN
محمد صلاح۔ (تصویر:آئی این این )

  لیور پول کو محمد صلاح کی منتقلی کیلئے ۲۱۵؍ ملین پاؤنڈس کی پیشکش کی گئی۔ جمعرات کو ان کی منتقلی کی کھڑکی بند ہونے سے قبل الاتحاد کے سعودی نمائندے صلاح کو اپنے ساتھ لے جانے کے لئے لندن گئے ہیں۔ وہ مصری ستارے کےلئے۱۷۰؍ ملین پاؤنڈکی پیشکش کر سکتے ہیں جو کہ اضافے کے ساتھ۲۱۵؍ ملین پاؤنڈتک بڑھ سکتی ہے۔صلاح کو فی ہفتہ۲ء۴۵؍ ملین پاؤنڈ کی پیشکش کی جا رہی ہے۔ انہیں جرسی کی فروخت کا ایک بڑا فیصد، معاہدے کے حصے کے طور پر۵۵۰۰۰؍ پاؤند جیتنے والے بونس کے ساتھ ساتھ کم از کم ۳؍ بڑی سعودی کمپنیوں میں سفیر کے کردار کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ ہر کمپنی انہیں ۶؍ ملین پاؤنڈ ادا کرنے کو تیار ہے۔سعودی کلب اپنےمقصد کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن لیورپول انتظامیہ اس بات پر یقین نہیں رکھتی کہ صلاح کو فروخت کیا جائے یا نہیں۔
اگر یہ بولی سعودی کلب کے لئے ناکام ہو جاتی ہے، تو وہ اگلے سال کے شروع میں ٹرانسفر ونڈو کے دوبارہ کھلنے پر ایک نئی بولی شروع کرنے پر توجہ مرکوز کریں گے۔ لیورپول کے باس جورگن کلوپ نے مسلسل اصرار کیا ہے کہ صلاح برائے فروخت نہیں ہے، لیکن فارورڈ کے وفد پیشکش سننے کے لئے بے چین ہیں۔ صلاح نے اس سیزن میں اب تک لیورپول کے پریمیر لیگ کے تمام میچ کھیلے ہیں۔ جس میں اسے دو مرتبہ شاندار کامیابی ملی ہے۔ صلاح نے لیور پول کے لیے اب تک۳۰۹؍ میچ کھیلے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK