سعودی پرو لیگ میں النصر نے الفتح کو ۰۔۵؍گول سے روند دیا۔ رونالڈو کی ہیٹ ٹرک
EPAPER
Updated: August 27, 2023, 12:33 PM IST | Agency | Riyadh
سعودی پرو لیگ میں النصر نے الفتح کو ۰۔۵؍گول سے روند دیا۔ رونالڈو کی ہیٹ ٹرک
سعودی پرو لیگ کے میچ میں کرسٹیانو رونالڈو اور سادیو مانے نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم النصر فٹبال کلب کو ۰۔۵؍ گول سے کامیابی دلائی۔ النصر نے نئے فٹبال سیزن میں الفتح کو ۵؍گول سے روند کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ اس میچ میں کرسٹیانو رونالڈو نے ۳؍ اور سادیو مانے نے ۲؍گول کئے۔
جمعہ کی دیر رات ہونےو الے میچ میں پہلا گول سادیو مانے کیا،اس کے بعد ۳۸؍ویں منٹ میں رونالڈو نے دوسرا گول کیا۔ میچ کے دوسرے ہاف میں ۵۵؍ویں اور انجری ٹائم میں رونالڈو نے گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔ میچ کے ۸۱؍ ویں منٹ میں گول کرکے سادیو نے مانے اپنا دوسرا گول کیا۔ سادیو مانے نے اپنی نئی ٹیم کیلئے ۲؍ گول کئے اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
سعودی عرب میں بہت خوش ہوں : کرسٹیانو رونالڈو
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں اور مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر کی جانب سے کھیلتے ہیں اور وہ ان دنوں عربی زبان میں بھی دلچسپی لے رہے ہیں ۔یاد رہے کہ رونالڈو نے جمعہ کی رات النصر کے میچ میں ہیٹ ٹرک کی۔
ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گزرنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گی۔انٹرویو کے آخر میں کرسٹیانو رونالڈو نے عربی میں لفظ ’شکراً‘ کہا جو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔