فلمسازوں نے ’’دی کونجیورنگ فرینچائز‘‘ کی آخری فلم ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 9:08 PM IST | Mumbai
فلمسازوں نے ’’دی کونجیورنگ فرینچائز‘‘ کی آخری فلم ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم ۵؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگی۔
فلمسازوں نے ’’دی کونجیورنگ : لاسٹ رائٹس‘‘کا ٹریلر ریلیز کیا ہے جس میں ایڈاور لورین آخری مرتبہ شیطانی طاقتوں سے لڑرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: بلو سی رانی کی موسیقی میں مکیش نے پہلا گیت گایا تھا
فلم کے ٹریلر میں کیا ہے؟
’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ایڈ اور لورین سمورل خاندان کے گھر کی چھان بین کر رہے ہیں جو دہائیوں سے شیطانی طاقتوں کی آماجگاہ ہے۔ ٹریلر میں شیطان کے جسمانی وجود کو بھی دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں ویرا فرمینا اور پیٹرک ولسن کے ساتھ ’’دی نن‘‘ کی بھی چند جھلکیاں دکھائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: حکومت نے مکتوب میڈیا سمیت ۴ نیوز پورٹلز کے ایکس اکاؤنٹ بلاک کردیئے
مداحوں کا ردعمل
مداحوں نے ’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کے ٹریلر کو کافی پسند کیا ہے۔ مداحوں کی اکثریت نے کہا کہ ’’اس مرتبہ وہ ایڈا ور لورین کی مافوق الفطرت طاقتوں کو یاد کریں گے۔ چند صارفین نے یہ بھی کہا کہ جیمس وین کو فرینچائز کی آخری فلم کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دینے چاہئے تھے کیونکہ وہ پوری فرینچائز کے خالق ہیں۔
Last Case. Last Rites. #TheConjuring: Last Rites - Only in Theatres September 5. pic.twitter.com/T1EykGRkV2
— Marcus Theatres 🍿 (@Marcus_Theatres) May 8, 2025
’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘
’’دی کونجیورنگ: لاسٹ رائٹس‘‘ کی ہدایتکاری مائیکل شاویزنے کی ہے اور اس میں ویرا فرمینگا، پیٹرک ولسن، میا ٹاملسن اور بین ہارڈی نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں۔