Updated: May 01, 2026, 4:00 PM IST
۲۰۲۶ءکو چھوڑئیے، وہ فلمیں جو ۲۰۲۷ء میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں، ان کے بارے میں بھی زبردست ہلچل مچ چکی ہے۔ جی ہاں، اب’’ تُمْبَاڈ۲‘‘کو ہی دیکھ لیجئے۔ ۳؍ دسمبر،۲۰۲۷ء کو یہ فلم ریلیز ہوگی۔۲۰۱۸ء کی فلم کے سیکوئل میں نواز الدین صدیقی بھی ہیں، جن کی حال ہی میں انٹری ہوئی ہے۔ اس فلم کے ساتھ پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے نام جڑ رہے تھے، لیکن اب ۱۲۰۰؍ کروڑ والی اداکارہ عالیہ بھٹ کی انٹری ہو چکی ہے۔
عالیہ بھٹ۔ تصویر:آئی این این
۲۰۱۸ء کی فلم ’’ تُمْبَاڈ۲‘‘کے سیکوئل پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ فلم اس سال نہیں، بلکہ ۳؍ دسمبر ۲۰۲۷ء کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی، جس کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ اس ہارر-تھرلر سیکوئل کی ہدایتکاری آدیش پرساد کریں گے، جس میں سوہم شاہ ایک بار پھر لیڈ رول میں واپس آ رہے ہیں، اور ان کے ساتھ نواز الدین صدیقی بھی ہوں گے۔ ان دونوں کی ایک تصویر حال ہی میں سامنے آئی ہے۔
سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ فلم میں خاتون مرکزی کردار کے لیے تین اداکاراؤں کے نام زیر بحث تھے، جن میں پرینکا چوپڑا، کترینہ کیف اور نین تارا شامل تھے، لیکن تینوں کو چھوڑ کر ۱۲۰۰؍ کروڑ والی اداکارہ کی انٹری ہو چکی ہے۔
۲۰۱۸ء میں پیریڈ ہارر’’ تُمْبَاڈ۲‘‘ ریلیز ہوئی تھی جسے راہی انیل بروا نے ڈائریکٹ کیا تھا، اس وقت آدیش پرساد معاون ہدایتکار تھے، جو اب اس فلم کے ہدایتکار ہیں۔۵؍ کروڑ روپے میں بنی یہ فلم جب ریلیز ہوئی تھی تو باکس آفس پر ناکام ہوئی تھی، لیکن ۳؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو دوبارہ ریلیز ہونے پر اس نے ہندوستان میں تاریخ رقم کی۔ اسی وجہ سے’’ تُمْبَاڈ۲‘‘کو بھی گرین سگنل مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’ہم طویل جنگ کیلئے تیار تھے‘‘، آپریشن سیندور پر راجناتھ سنگھ کا انکشاف
حال ہی میں ایک نیوز ویب سائٹ پر رپورٹ آئی جس کے مطابق عالیہ بھٹ ایک فوک ہارر فلم میں اسپیشل اپیئرنس کے لیے تیاری کر رہی ہیں، جس کی شوٹنگ اس وقت ممبئی میں جاری ہے۔ عالیہ کا کردار چھوٹا ہو گا، لیکن کہانی میں ایک اہم موڑ لائے گا۔ رپورٹ کے مطابق، میکرز کو ایسے کسی اداکار کی ضرورت تھی جو کم وقت میں اپنے کردار میں سنجیدگی لا سکے، اور ان کے مطابق عالیہ بھٹ اس کردار کے لیے بہترین انتخاب تھیں۔ اس سیکوئل میں، ڈائریکٹر آدیش پرساد ہسٹر دیوتا سے جڑی ہوئی شاپِٹ مائتھالوجی دکھائیں گے، اور اس بار ان طاقتوں کو جگانے کے نتائج کو زیادہ بہتر طریقے سے دکھایا جائے گا جن کی کبھی عبادت نہیں کی جانی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:دلجیت دوسانجھ کی جمی فالن شو میں واپسی، میزبان کو بھانگڑا سکھایا
کہا جا رہا ہے کہ عالیہ بھٹ ۳؍ مئی کو اپنے حصے کی شوٹنگ کرنے والی ہیں، جس کے بعد وہ امریکہ جائیں گی، لیکن ۶؍ مئی کے بعد کام پر واپس آ جائیں گی۔ شوٹنگ کے لیے مڈ آئی لینڈ میں ایک گرینڈ سیٹ تیار کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر دو دن تک عالیہ شوٹنگ کریں گی کیونکہ انہیں ۴؍ مئی کو `میٹ گالا میں شامل ہونا ہے، اس لیے میکرز نے کچھ پیچ سینز کے لیے ایک ڈبل کا انتظام کیا ہے۔ دراصل عالیہ بھٹ نے راجامولی کی فلم ’’آر آر آر‘‘میں کیمیو کیا تھا، جو دنیا بھر سے۱۲۰۰؍ کروڑ روپے کمائی تھی، اسی لیے انہیں ۱۲۰۰؍ کروڑ والی اداکارہ کہا جا رہا ہے۔