Inquilab Logo Happiest Places to Work

اللو ارجن کی نئی فلم کا نام ظاہر، فلم ’’راکا ‘‘ میں نئے لُک میں نظرآئیں گے

Updated: April 08, 2026, 1:09 PM IST | Chennai

اللو ارجن کی سالگرہ کی تقریبات اس وقت مزید خاص بن گئیں جب سن پکچرس نے ان کی آنے والی فلم کا ٹائٹل اور پہلا پوسٹر جاری کیا۔یہ فلم پہلے ہی شائقین کے درمیان کافی عرصے سے زیرِ بحث تھی اور اب ٹائٹل کے اعلان کے بعد اس کا جوش مزید بڑھ گیا ہے۔ اس فلم میںدپیکا پڈوکون مرکزی خاتون کردار ادا کر رہی ہیں، جس سے اس پروجیکٹ کی اسٹار پاور اور بھی بڑھ گئی ہے۔

Allu Arjun And New Film Poster;Photo:INN
اللو ارجن اور ان کی نئی فلم کا پوسٹر۔ تصویر:آئی این این

اللو ارجن نے فلم  پُشپا کے ذریعے باکس آفس پر دھوم مچانے کے بعد اب ایک بار پھر اسکرینز پر بڑا دھماکہ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ بدھ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک خاص تحفہ دیا، جس سے فینز میں زبردست خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 


 فلم کا فرسٹ لک جاری
سبھی جانتے ہیں کہ اللو ارجن ہندوستانی سنیما کے بڑے سپر اسٹارز میں شمار ہوتے ہیں، جن کی زبردست فین فالوونگ ہے۔ ان کے ہر نئے پروجیکٹ کا دنیا بھر میں بے صبری سے انتظار کیا جاتا ہے۔ اسی دوران انہوں نے اپنی آنے والی فلم کا ٹائٹل اور پوسٹر جاری کر دیا ہے۔ اس نئی فلم کا نام ’’راکا‘‘ رکھا گیا ہے۔ سالگرہ کے موقع پراللو ارجن نے ہدایتکارایٹلی کے ساتھ اپنی اس فلم کا فرسٹ لک پوسٹر شیئر کیا اور ٹائٹل بھی ریویل کیا۔

یہ بھی پڑھئے:اسلام آباد میں جمعہ کوامریکہ کے ساتھ ایران مذاکرات کا آغاز کرے گا


 پوسٹر میں کیا خاص ہے؟
فلم’’راکا‘‘ کے پوسٹر میں اللو ارجن کا مکمل بدلا ہوا انداز نظر آتا ہے۔ پوسٹر میں ایک بھیڑیے کے ہاتھ سے وہ اپنا آدھا چہرہ چھپائے ہوئے ہیں، جس میں نوکیلے ناخن دکھائی دیتے ہیں۔ گنجا سر اور آنکھوں میں کاجل کے ساتھ ان کا لک کافی پاورفل اور منفرد لگ رہا ہے۔ یہ پوسٹر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گیا ہے۔ فلم کی لیڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اسے شیئر کیا ہے، جو اس فلم میں اللو ارجن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ کے اثرات: امریکہ کے میزائل ذخائر میں کمی سنگین چیلنج


 انٹرنیشنل لیول پر ریلیز
اس پوسٹر کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ فلم صرف پین انڈیا نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ریلیز کی جائے گی۔ ایٹلی   کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ بڑے بجٹ کی فلم کئی ممالک میں ریلیز ہوگی۔ الکو ارجن کو اس بار مداح ایک بالکل نئے اور ’’اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا ‘‘ انداز میں نظرآئیں گے۔پُشپا کے بعد وہ ایک بڑے سپر اسٹار کے طور پر سامنے آئے ہیں  اور اب دیکھنا یہ ہے کہ’’راکا‘‘ میں وہ کیا نیا کمال دکھاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK