Inquilab Logo

ایل کلاسیکو میں کریم بینزیما کا بھی گول

Updated: October 18, 2022, 12:30 PM IST | Agency | Madrid

لالیگا کے میچ میں ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو ایک ۔۳؍ گول سے مات دی

Karim Benzema .Picture:INN
کریم بینزیما۔ تصویر:آئی این این

اسپینش لیگ لالیگا کے دیرینہ مقابلے ایل کلاسیکو میں ریئل میڈرڈ فٹبال کلب نے بارسلونا کو ایک کے مقابلے ۳؍گول سے شکست دے کر ٹیبل پر  دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ اس میچ میں کریم بینزیما نے گول کیا اور اس کے بعد اپنی ٹیم کو مضبوط حوصلہ فراہم کیا۔ان کے پہلے گول کے بعد ریئل کے کھلاڑیوں نے روایتی حریف بارسلونا کے گول  کو ہدف بنایا اور مسلسل حملے کرتے ہوئے ۳؍گول کردیئے ۔اس فتح کے ساتھ ہی ریئل کو پورے ۳؍پوائنٹس ملے ہیں اور وہ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کریم بینزیما نے صحتیابی کے میدان پر قدم رکھا تھا اور انہوںنے اپنے کھیل سے ریئل کو فاتح بنانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا۔  اتوار کی رات ہونے والے ایل کلاسیکو کے میچ میں کریم بینزیما نے ۱۲؍ویں منٹ میں ملنے والے موقع کو گول میں تبدیل کردیا اور صفر۔ ایک کی برتری حاصل کرلی۔ میچ کے ۳۵؍ ویں منٹ میں ایف والورڈی نے ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے اسکور صفر۔۲؍ کردیا۔ یہ گول کرنے میں ان کی مدد ایف مینڈی نے کی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں بارسلونا کی جانب سے ایف ٹوریس نےایک آسان گول کردیا۔ ان کی مدد رابرٹ لیوانڈوسکی نے کی۔ میچ کے انجری ٹائم میں ریئل کو پنالٹی ملی  اور   راڈریگو نے اسے گول میں تبدیل کرکے اسکور ایک ۔۳؍ گول کردیا۔ اس فتح کے بعد ریئل میڈرڈ فٹبال کلب کے ۹؍ میچوں میں ۲۵؍پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ بارسلونا سے ۳؍پوائنٹس زیادہ ہے۔ بارسلونا کے ۹؍میچوں میں ۲۲؍پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK