• Fri, 11 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بچوں اورخواتین کوغیرمعیاری راشن فراہم کرنے پرآنگن واڑی کارکنوں کا احتجاج

Updated: September 11, 2026, 9:02 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آنگن واڑی کارکنوں نےحکومت کی جانب سے بچوں اور حاملہ خواتین کو فراہم کیا جانے والا ناقص معیار کا ’ٹیک ہوم راشن (ٹی ایچ آر)‘ کے خلاف آزاد میدان پر احتجاج کیا۔ آنگن واڑی کارکنوں کیلئے یہ مسئلہ  ایک بڑی پریشانی بن گیا ہے۔

Anganwadi workers are protesting at Azad Maidan. Photo: Inquilab
آزادمیدان میں آنگن واڑی کارکنان احتجاج کررہی ہیں۔ تصویر: انقلاب

آنگن واڑی کارکنوں نےحکومت کی جانب سے بچوں اور حاملہ خواتین کو فراہم کیا جانے والا ناقص معیار کا ’ٹیک ہوم راشن (ٹی ایچ آر)‘ کے خلاف آزاد میدان پر احتجاج کیا۔ آنگن واڑی کارکنوں کیلئے یہ مسئلہ  ایک بڑی پریشانی بن گیا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ استفادہ کنندگان ناقص معیار کے اجناس کو استعمال کرنے سےانکار کرتے ہیں۔ اجناس کو کھانے کے بجائے  اسے جانوروں کی خوراک  کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ممبئی ضلع کے آنگن واڑی کارکنوں کے آزاد میدان میں ایک دن کے احتجاج میں ناقص اجناس کی سپلائی بند کرنے کاپُرزور مطالبہ کیا گیا۔

آنگن واڑی ایمپلائز یونین کی جنرل سیکریٹری سنگیتا کامبلے نے بتایا  کہ ’’ہم ۶؍ ماہ سے ۶؍ سال کی عمر کے بچوں کی ذمہ داری اُٹھاتے ہیں۔ ہم والدین میں بیداری  لاتے ہیں تاکہ ان بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک ملے لیکن انہیں جو راشن دیا جاتا ہے، اس کی کوالیٹی اس قدر ناقص ہوتی ہے کہ تقریباً ۸۰؍ فیصد بچے اور والدین اسے کھانے کےبجائے ضائع کر دیتے ہیں ۔‘‘انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’ آنگن واڑی کارکنوں کے محکمہ خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے جوائنٹ سیکریٹری وی آر ٹھاکر نے اس ضمن میں یقین دہانی کرائی ہےکہ ’ٹیک ہوم راشن (ٹی ایچ آر)‘  کے معیار کی جانچ کی جائے گی اور آنگن واڑی  کے کارکنوں کیلئے  مراعات بھی بڑھائے جائیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK