ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کی ۱۸؍ سالہ بیٹی ویوین جولی نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پٹ‘ قانونی طور پر ہٹوا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ سابق ہالی ووڈ جوڑے کی چھ اولاد میں سے چوتھی بن گئی ہیں ۔
EPAPER
Updated: November 04, 2026, 3:03 PM IST | New York
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کی ۱۸؍ سالہ بیٹی ویوین جولی نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پٹ‘ قانونی طور پر ہٹوا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ سابق ہالی ووڈ جوڑے کی چھ اولاد میں سے چوتھی بن گئی ہیں ۔
ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈ پٹ کی ۱۸؍ سالہ بیٹی ویوین جولی نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پٹ‘ قانونی طور پر ہٹوا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ سابق ہالی ووڈ جوڑے کی چھ اولاد میں سے چوتھی بن گئی ہیں جنہوں نے اپنے نام کے ساتھ استعمال ہونے والا ’جولی پٹ‘ کا مشترکہ خاندانی نام ترک کردیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کی ایک عدالت نے ۲؍ نومبر کو ویوین کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا قانونی نام ’ویوین مارشلین جولی پٹ‘ سے تبدیل کرکے ’ویوین مارشلین جولی‘ کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق درخواست پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا اور جج نے نام کی تبدیلی کے حکم نامے پر دستخط کرکے اسے منظور کرلیا۔
یہ بھی پڑھئے:رادھیکا آپٹے پُرتشدد فلموں پر کہا: میرا دماغ اتنے تشدد کو قبول نہیں کر پاتا
رپورٹس کے مطابق ویوین نے یہ درخواست جولائی ۲۰۲۶ء میں اپنی ۱۸؍ ویں سالگرہ کے چند روز بعد لاس اینجلس کاؤنٹی کی اسپیریئر کورٹ میں داخل کی تھی۔ درخواست میں نام تبدیل کرنے کی وجہ ذاتی بتائی گئی تھی۔ ویوین اس سے پہلے بھی عوامی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں اپنی والدہ کا خاندانی نام استعمال کرتی رہی ہیں۔ ۲۰۲۴ء میں براڈوے کے معروف میوزیکل ڈرامے ’دی آؤٹسائیڈرز‘ کے پلے بل میں ان کا نام ’ویوین جولی‘ درج کیا گیا تھا۔ اس ڈرامے کی تیاری میں انہوں نے اپنی والدہ انجلینا جولی کے ساتھ کام کیا تھا۔
ویوین سے پہلے ان کی بڑی بہن شائلو، بھائی میڈوکس اور بہن زاہارا بھی قانونی طور پر اپنے نام سے ’پٹ‘ کا لفظ ہٹوا چکے ہیں۔ شائلو نے ۲۰۲۴ء میں اپنی ۱۸؍ ویں سالگرہ کے موقع پر نام کی تبدیلی کی درخواست دی تھی، جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔ اس کے بعد میڈوکس اور زاہارا نے بھی ۲۰۲۶ء میں قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے اپنے نام بالترتیب ’میڈوکس چیوان جولی‘ اور ’زاہارا مارلے جولی‘ رکھ لیے۔ اس طرح ویوین اس خاندان کی چوتھی اولاد بن گئی ہیں جنہوں نے والد کا خاندانی نام قانونی طور پر ترک کیا ہے۔
انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے چھ بچے ہیں، جن میں میڈوکس، پیکس، زاہارا، شائلو اور جڑواں بچے ویوین اور ناکس شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویوین کے جڑواں بھائی ناکس نے بھی حال ہی میں اپنے ہائی اسکول ڈپلومے پر ’جولی‘ نام استعمال کیا تھا، تاہم ان کے قانونی نام کی تبدیلی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ پیکس کے بارے میں بھی کسی حتمی قانونی تبدیلی کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھئے:محمد عامر نے آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے سے انکار کیا
واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی علیحدگی ستمبر ۲۰۱۶ء میں ہوئی تھی، جبکہ دونوں نے ۲۰۱۴ء میں شادی کی تھی۔ ان کی طلاق کا معاملہ کئی برس تک قانونی کارروائیوں اور اختلافات کا شکار رہا اور بالآخر دسمبر ۲۰۲۴ء میں طلاق کے معاملات طے پائے۔ دونوں کے درمیان فرانس میں واقع شراب سازی کی جائیداد چیٹو میراوال (Château Miraval) سے متعلق قانونی تنازع بھی الگ سے جاری رہا ہے۔ سابق جوڑے کے بچوں کی جانب سے والد کا خاندانی نام ترک کرنے کے فیصلے ایک بار پھر ان کے خاندانی تعلقات اور طویل عرصے سے جاری اختلافات کو خبروں میں لے آئے ہیں۔ تاہم ویوین سمیت بچوں نے اپنے نام تبدیل کرنے کے فیصلوں کی وجوہات پر کوئی تفصیلی عوامی بیان نہیں دیا ہے۔