Updated: November 03, 2026, 4:08 PM IST
| Karachi
کرک بز کو بھیجے گئے پیغام میں ۳۳؍ سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز، جنہوں نے حال ہی میں برطانوی شہریت حاصل کی ہے، نے آئی پی ایل ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے نیلامی میں شامل ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔ آئی پی ایل ۲۰۲۷ء کی نیلامی۱۶؍ دسمبر کو ہونی ہے۔
محمد عامر۔ تصویر:آئی این این
پاکستان کے سابق تیز گیندباز محمد عامر نے کہا ہے کہ ان کا آئندہ آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ کرک بز کو بھیجے گئے پیغام میں ۳۳؍ سالہ بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز، جنہوں نے حال ہی میں برطانوی شہریت حاصل کی ہے، نے آئی پی ایل ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے نیلامی میں شامل ہونے کے امکان کو مسترد کردیا۔ آئی پی ایل ۲۰۲۷ء کی نیلامی۱۶؍ دسمبر کو ہونی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:سچترا سین ان معنوں میں خود کو خوش نصیب سمجھتی تھیں کہ ان کی پہلی ہندی فلم دلیپ کمار کےساتھ تھی
دبئی سے بھیجے گئے پیغام میں عامر نے کہاکہ نہیں، میں نیلامی کے لیے رجسٹریشن نہیں کرا رہا ہوں۔ پاکستان کے سابق تیز گیندباز عامر نے ۱۵۹؍ بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں، جن میں ۳۶؍ ٹیسٹ، ۶۱؍ ون ڈے اور۶۲؍ ٹی۲۰؍ شامل ہیں۔ برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا تھا کہ عامر آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے کے اہل ہوسکتے ہیں، کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اس لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔
آئی پی ایل کے پہلے سیزن کے بعد سے پاکستانی کھلاڑی اس لیگ میں نہیں کھیلے ہیں، تاہم برطانوی پاسپورٹ رکھنے والے اظہر محمود نے کچھ سیزن تک آئی پی ایل میں حصہ لیا تھا۔ عامر کے پاس بھی اب برطانوی شہریت ہونے کی وجہ سے ان کے پاس آئی پی ایل نیلامی کے لیے رجسٹریشن کرانے کا راستہ موجود تھا، اگرچہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں تھی کہ کسی فرنچائز کی جانب سے انہیں خریدا ہی جاتا۔
یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ کی مداخلت پر بھی آئزن کوٹ نیتن یاہو کے اتحادی نہیں بنیں گے: رپورٹ
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کو کہا تھا کہ آئی پی ایل نیلامی میں شامل ہونے کے خواہش مند کھلاڑی اپنے متعلقہ غیر ملکی کرکٹ بورڈ کے ذریعے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۲۳؍ نومبر ہے۔ عامر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعے رجسٹریشن کراسکتے تھے، کیونکہ اب انہیں انگلینڈ میں مقامی کھلاڑی تصور کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ناٹنگھم کی فرنچائز ٹرینٹ راکٹس کے لیے دی ہنڈریڈ میں غیر ملکی کھلاڑی کے بجائے مقامی کھلاڑی کی حیثیت سے حصہ لیا تھا۔ پیر کو عامر نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ کے پلیئر ڈرافٹ کے لیے رجسٹریشن بھی کرائی۔ عامر نے پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر۲۷۱؍ بین الاقوامی وکٹیں حاصل کی ہیں۔