Inquilab Logo Happiest Places to Work

میتھیوز جون میں ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے

Updated: May 24, 2025, 12:17 PM IST | Agency | Colombo

لنکا کے سابق کپتان نےکہا کہ وہ اگلے ماہ بنگلہ دیش کیخلاف آخری ٹیسٹ کھیلیں گے۔

Former Sri Lanka captain and all-rounder Angelo Mathews. Photo: INN
سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز۔ تصویر: آئی این این

سری لنکا کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز جون میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔انجیلو میتھیوز نے جمعہ کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ محدود اوورس کے کرکٹ کیلئے جب بھی ملک کو ضرورت ہو گی، وہ دستیاب ہوں گے۔ میتھیوز کو ایک سال سے زائد عرصے سے کسی بھی محدود اوورس کے میچ کیلئے  سری لنکا کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ گالے  میں ہونے والا یہ اگلا ٹیسٹ ان کے ٹیسٹ کریئر کا۱۱۹؍واں اور آخری میچ ہوگا۔انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ’’میرے پیارے دوستوں اور خاندان، دل سے شکریہ اور بے شمار یادوں کے ساتھ، اب ٹیسٹ کرکٹ سے الوداع کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ سری لنکا کیلئے کھیلنا میرے لئے  بڑے اعزاز کی بات ہے۔ جب بھی میں نے قومی جرسی پہنی، اس حب الوطنی کے جذبے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ کرکٹ نے مجھے سب کچھ دیا اور میں اس کیلئے  ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔‘‘میتھیوز نے۲۰۰۹ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں آغاز کیا تھا اور تب سے وہ سری لنکن ٹیم کا اٹوٹ حصہ رہے ہیں۔ میتھیوز نے۳۴؍ ٹیسٹ میچوں میں سری لنکا کی کپتانی کی ہے، جس میں۲۰۱۴ء میں ہیڈنگلے میں حاصل کی گئی تاریخی فتح شامل ہے۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں انہوں نے۱۶۰؍ رن کی یادگار اننگز کھیلی تھی۔انہوں نے۱۱۸؍ٹیسٹ میچوں میں۸۱۶۷؍ رن بنائے ہیں۔ سری لنکا کی آل ٹائم لسٹ میں کمار سنگاکارا(۱۲۴۰۰) اور مہیلا جے وردھنے (۱۱۸۱۴) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اب تک ۱۶؍ ٹیسٹ سنچریاں بنائی ہیں۔ ان کا ٹیسٹ اوسط ۴۴ء۶۲؍ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK