Inquilab Logo Happiest Places to Work

شنایا کپور اگلی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی

Updated: May 24, 2025, 7:15 PM IST | Mumbai

حال ہی میں ہوئے اپنے ایک انٹرویو میں شنایا کپور نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی اگلی فلم رنویر سنگھ کے ساتھ ہوسکتی ہے۔

Shanaya Kapoor. Photo: INN
شنایا کپور۔ تصویر: آئی این این

مہدیپ کپور کی بیٹی شنایا کپورفی الحال ’’تو یا میں‘‘اور ’’ جی سی ان ہر کٹی‘‘جیسے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔ ایلے کے ساتھ ان کے انٹرویو کے بعد رنویر سنگھ کے ساتھ ان کے اگلے پروجیکٹ کے تعلق سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

انٹرویو کے دوران شنایا کپور سے جب سوال کیا گیا کہ کیا کسی بھی فلمی شخصیت کے ساتھ ان کا ’’فین گرل موومنٹ‘‘ ہے تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’’ جی ہاں ! بدقسمتی سے یہ میرے سیٹ پر ہوا تھا۔ میں اس تعلق سے بہت افسردہ ہوں۔ یہ ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ کا سیٹ تھا جس پر میں رنویر سنگھ سے ملی تھی۔ آپ نہیں جانتے کہ میں ان کے ساتھ فلم بھی کر سکتی ہوں اور یا میں اپنے سیٹ پر ہوں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: بالی ووڈ کے مشہور اداکار مکل دیو کا ۵۴؍ سال کی عمر میں انتقال

شنایا کپور کا فلمی کریئر
یاد رہے کہ شنایا کپور نے کرن جوہر کی فلم’’بے دھڑک‘‘(۲۰۲۲ء) سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی۔ فی الحال وہ اپنی اگلی فلم ’’آنکھوں کی گستاخیاں‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ وکرانت میسی نظرآئیں گے۔ انہوں نے حال ہی میں زی سائن ایوارڈز میں اپنے پروجیکٹ کے فرسٹ لُک میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے شجاعت سوداگرکے ساتھ اپنی فلم ’’جے سی‘‘ کی شوٹنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ اب وہ آدرش گورو کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’’ تویا میں‘‘ کی شوٹنگ کریں گی۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں آدرش نے بتایا تھا کہ ’’انہوں نے اور شنایا کپور نے ابھی فلم کی شوٹنگ کی شروعات نہیں کی ہے اور انہیں امید ہے کہ اگلے سال جون میں فلم کی شوٹنگ کی شروعات ہوگی۔ فلم کا ٹیزر جاری کیا جاچکا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK