Inquilab Logo Happiest Places to Work

ترکی: ایتھنو اسپورٹ کلچر فیسٹیول میں غزہ کے بچوں کو منفرد خراج

Updated: May 24, 2025, 7:13 PM IST | New Delhi

ترکی کے ایتھنو اسپورٹ کلچر فیسٹیول نے غزہ کے بچوں کو خراج پیش کرنے کیلئے کھلونوں کی نمائش کی۔ فیسٹیول میں ’’سولیڈیریٹی کیمپس‘‘ بنائے گئے جن میں غزہ کو اظہار یکجہتی پیش کرنے کیلئے کھلونے اور دیگرعلامتی اشیاء رکھی گئیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

ترکی نے ساتویں ایتھنو اسپورٹ کلچر فیسٹیول میں روایتی کھیلوں، ثقافتی ورثے اوردیگر چیزوں کی نمائش کے علاوہ غزہ کے بچوں کو بھی یاد کیا گیا۔ امسال فیسٹیول نے غزہ میں ہلاک ہونے والے سیکڑوں بچوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

۲۵؍مئی ۲۰۲۵ء سے شروع ہونےو الے اس فیسٹیول میں ’’سولیڈیریٹی کیمپس‘‘ بنائے گئے ہیں جو غزہ کے بچوں کی آواز بن کر گونج رہے تھے۔ ان خیموں میں علامتی نمائش کی گئی ہے، کھلونے رکھے گئے ہیں جو نشاندہی کرتے ہیں کہ غزہ کے بچے دوبارہ کھیل نہیں سکیں گے، غزہ سے متاثر ہو کر بنائی گئی آئل پینٹنگس کی نمائش کی گئی جنہیں فروخت کر کے غزہ کی مدد کیلئے فنڈ جمع کیا جاسکے گا۔ علاوہ ازیں فلسطین کی حمایت میں بینرز لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: پیرو: ہند رجب فاؤنڈیشن کی شکایت پر اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف فوجداری تفتیش

فیسٹیول میں او ر کیا ہے
فیسٹیول میں تربوز کی شکل میں غزہ کا ایک میپ بنایا گیا ہے اور خون میں لپٹی صحافیوں کی پوشاک رکھی گئی ہے جو جنگ میں ہلاک ہونےوالے میڈیا کے نمائندوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ فیسٹیول کا دورہ کرنے والے افراد کا بائیکاٹ کی جانے والی چیزوں کی فہرست دی گئی ہے جن کا مقصد آگاہی پھیلانا اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: ہمبرگ میں چاقو زنی کی واردات، ۱۸؍ افرادزخمی

فیسٹیول کا دورہ کرنے والے ایک کارڈینیٹر تولے گوکسی مین نے بتایا ہے کہ ’’خیموں کے اندر بنائی گئی نقل غزہ کے خطرناک حالات کی عکاسی کر رہے تھے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم نے ویزیٹرز کو بتایا کہ ’’غزہ کے باشندے پورے ہفتے میں ۲۴؍ گھنٹہ یہ آوازیں سنتے ہیں اور آپ اسے ایک گھنٹہ بھی برداشت نہیں کرسکتے۔‘‘

گوکسی میں نے علامت کے طور پر نمائش کئے گئے کھلونوں کے ذریعے پھیلانے والے پیغام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اسرائیل نے نسل کشی کا ارتکاب نہ کیا ہوتا تو یہ بچے ان کھلونوں سے کھیل سکتے تھے۔ وہ ہماری اور آپ کی طرح اس فیسٹیول کا دورہ بھی کر سکتے تھے۔‘‘ ایتھنو فیسٹیول نے اسے جشن کے علاوہ غزہ سے اظہار تعزیت کا موقع بھی بنایا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK