Inquilab Logo Happiest Places to Work

انکور متل نے ڈبل ٹریپ میں ریکارڈ بناتےہوئے سونے کا تمغہ جیتا

Updated: August 30, 2025, 1:41 PM IST | Agency | Shymkent

سابق عالمی نمبر ایک  اور ۲۰۱۸ء کے چانگون ورلڈ چمپئن انکور متل نے ۱۶؍ویں ایشین شوٹنگ چمپئن شپ کے دوران ڈبل ٹریپ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر ایشیائی چمپئن شپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔

Ankur Mittal showing off the medal. Photo: INN
انکور متل میڈل دکھاتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

سابق عالمی نمبر ایک  اور ۲۰۱۸ء کے چانگون ورلڈ چمپئن انکور متل نے ۱۶؍ویں ایشین شوٹنگ چمپئن شپ کے دوران ڈبل ٹریپ مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر ایشیائی چمپئن شپ کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انکور کی جیت کے ساتھ قزاخستان  کے شمکینٹ میں جاری مقابلے میں ہندوستان کے کُل تمغوں کی تعداد ۱۰۳؍ تک پہنچ گئی۔ یہ ہندوستان کی ۵۲؍ طلائی، ۲۶؍چاندی اور ۲۵؍کانسے کے تمغوں کے ساتھ اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔
 انکور متل نے بھانو پرتاپ سنگھ اور ہرش وردھن کاویہ کے ساتھ ڈبل ٹریپ ٹیم ایونٹ میں ٹیم کانسے کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ انکور نے ۴؍ راؤنڈ میں  (ہر ایک میں ۳۰؍شاٹس)  میں ۲۶، ۲۸، ۲۶؍اور ۲۷؍پوائنٹس  حاصل کرتے ہوئے کل ۱۰۷؍ ہٹ کے ساتھ سونے کا تمغہ جیتا۔ قزاخستان کے مقامی شوٹر آرٹیوم چکولائیف نے ۹۸؍پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ کویت کے احمد الفاسی نے شوٹ آف میں ۹۶؍  پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔
 ڈبل ٹریپ جونیئر زمرہ میں حاتم خان محمد نے ۸۹؍ ہٹ کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ مانوراج سنگھ چڈاسما نے ۸۷؍ہٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ ان دونوں نے ونے پرتاپ سنگھ چندراوت (۸۱) کے ساتھ اس ایونٹ کا ٹیم گولڈ بھی جیتا تھا۔
 ڈبل ٹریپ خواتین کے زمرے میں ہندوستان نے  پوڈیم کلین سویپ کرتے ہوئے سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کئے۔ انوشکا سنگھ بھاٹی (۹۳) نے گولڈ، راجکمار پرنیل انگلے (۸۹) نے چاندی اور یشایا حافظ کنٹریکٹر (۸۷) نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ان تینوں نے ٹیم کا طلائی تمغہ بھی جیتا۔ خواتین کے جونیئر زمرے میں اونی الانکر کولی نے ۷۷؍ ہٹ کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ اونی نے کرشیکا جوشی اور سمیتا ساونت (دونوں ۶۱؍ہٹ) کے ساتھ ٹیم سلور بھی جیتا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK