Inquilab Logo Happiest Places to Work

آرسنل فاتح، سٹی ، یونائٹیڈ اور لیورپول کی شکست

Updated: October 02, 2023, 12:18 PM IST | Agency | London

آرسنل نےبورن ماؤتھ کو ۰۔۴؍سے ہرادیا۔ والوو نے مانچسٹرسٹی کو ۱۔۲؍سے مات دی۔

Arsenal Win. Photo. INN
آرسنل فاتح ۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ(ای پی ایل) میں آرسنل فٹبال کلب کیلئے اچھا دن تھا جس نے بورن ماؤتھ فٹبال کلب کو ۰۔۴؍گول سے شکست دی جبکہ مانچسٹر سٹی ، مانچسٹر یونائٹیڈ اور لیورپول جیسی مضبوط ٹیموں کو شکست کا سامنا کرناپڑا تھا۔ مانچسٹر یونائٹیڈ کو کرسٹل پیلس نے، مانچسٹر سٹی کو والوو نے اور لیورپول کو ٹوٹنہم نے شکست دی۔ ان کلبوں کو ۳۔۳؍پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے اور ٹیبل پر ان کی پوزیشن بھی متزلزل ہوگئی ہے۔ 
آرسنل فٹبال کلب نے بورن ماؤتھ کو ۰۔۴؍ گول سے روند دیا۔ فاتح کلب کی جانب سے بی ساکا، ایم اوڈیگارڈ ، کے ہیورٹز اور بی وہائٹ نے ایک ایک گول کیااور حریف ٹیم کو شکست سے دوچار کردیا۔ بورن ماؤتھ کو اپنے ہی میدان پر شکست کا سامنا کرناپڑا۔ 
 لندن میں لیورپول اور ٹوٹنہم کے درمیان مقابلہ ہوا او ر اس نے میزبان ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔ ۲۶؍ویں منٹ میں لیورپول کے سی جونس کو ریڈ کارڈ ملا اور لیورپول نے بقیہ میچ ۱۰؍ کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل کیا۔ میچ کے ۶۹؍ ویں منٹ میں ڈیگو جوٹا کو بھی ریڈکارڈ ملا اور میدان پر لیورپول کے صرف ۹؍کھلاڑی رہ گئے جس کا ٹوٹنہم کی ٹیم نے پورا فائدہ اٹھایا اور اسے ۱۔۲؍گول سے مات دی۔ اس لیورپول کیلئے سی گیپکو نے گول کیا اور ٹوٹنہم کیلئے سن ہینگ من اور جوئل ماتپ نے اون گول کیا۔
سنیچر کو مانچسٹر یونائٹیڈ کو اپنے ہی گھریلو میدان پر ۰۔۱؍ گول سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔ کرسٹل پیلس نے یونائٹیڈ کو اولڈ ٹریفورڈ پر ۰۔۱؍ گول سے شکست دے کر پورے ۳؍پوائنٹس حاصل کئے۔ میچ کے ۲۵؍ویں منٹ میں کرسٹل پیلس کی جانب سے واحد گول جے اینڈرسن نے کیا۔ اس کے بعد پورے میچ میں کوئی گول نہیں ہوا اور مہمان ٹیم نے ۰۔۱؍ گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ 
 انگلینڈ میں کھیلے جانے والے پریمیر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں سنیچر کو والووبمقابلہ مانچسٹر سٹی کے درمیان دلچسپ میچ کھیلا گیا۔ یہ میچ انگلینڈ کے مولینکس اسٹیڈیم میں ہوا۔اس میچ میں  والوو کی ٹیم نے مانچسٹر سٹی کو۱۔۲؍گول سے شکست دی ہے۔
 والوو کی ٹیم اب تک کل۷؍ میچ کھیل چکی ہے۔ ان میں سے ٹیم نے صرف ۲؍ میچ جیتا ہے اور ایک میچ برابری پر ختم ہوا۔ اسے ۴؍میچوں میں شکست ہوئی ہے۔ ٹیم نے مجموعی طور پر۶؍ گول کئے ہیں جبکہ ۱۳؍گول کھائے ہیں۔
 مانچسٹر سٹی کو والوو کے ہاتھوں ۱۔۲؍گول سے شکست ہوئی۔ دفاعی چمپئن سٹی نے اس سیزن میں اچھی شروعات کی تھی اور اسے ابتدائی ۶؍مقابلوں میں کامیابی ملی تھی لیکن سنیچرکو مانچسٹر سٹی کواس سیزن کی پہلی شکست کا سامنا کرناپڑا۔ ۷؍راؤنڈ میچ ہونے کے بعد مانچسٹر سٹی کی ٹیم ٹاپ پوزیشن پر ہے اور اس کے ۷؍میچوں میں ۱۸؍پوائنٹس ہیں ۔ ٹوٹنہم اور آرسنل فٹباکلبز ایک ایک پوائنٹ سے پیچھے ہیں ۔ دوسری طرف لیورپول کے ۷؍میچوں میں ۱۶؍ پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبرپر ہے۔ سٹی کیلئے یہ شکست پریشان کن ہے کیونکہ آرسنل اور ٹوٹنہم نے اس سیزن میں اچھی شروعات کی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK