• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ارشی، زیدان، اکشت اور ہردیان نے زیادہ سے زیادہ چمپئن شپ پوائنٹس حاصل کیا

Updated: September 07, 2026, 12:20 PM IST | Agency | Chennai

لیپ فراگ ریسنگ کی نمائندگی کرنے والی ارشی نے چند روز قبل چوتھے راؤنڈ کی طرح اس بار بھی پری فائنل اور فائنل دونوں ریس میں بہ آسانی کامیابی حاصل کی۔

Successful racer with trophies. Picture: INN
کامیاب ریسر ٹرافیوں کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

فریدآباد کی ۹؍ سالہ ارشی گپتا نے ایک بار پھر اپنی صلاحیت اور پُراعتماد انداز کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو یہاں میکو کارٹوپیا میں میکو-ایف ایم ایس سی آئی انڈین نیشنل کارٹنگ چمپئن شپ آر ایم سی انڈیا ۲۰۲۶ءکے پانچویں راؤنڈ میں منی میکس کلاس کے دونوں پوائنٹس اسکورنگ مقابلے جیت کر زیادہ سے زیادہ چمپئن شپ پوائنٹس حاصل کئے۔لیپ فراگ ریسنگ کی نمائندگی کرنے والی ارشی نے چند روز قبل چوتھے راؤنڈ کی طرح اس بار بھی پری فائنل اور فائنل دونوں ریس میں آرام سے کامیابی حاصل کی۔ فائنل میں انہوں نے مسلسل ۸؍ تیز ترین لیپس بھی مکمل کئے۔ بنگلور کے پیریگرین ریسنگ کے ساتھی کھلاڑی زیدان ارشان انیس نے مائیکرو میکس اور اکشت مشرا نے سینئر میکس کلاس میں، جبکہ پونے کے ہردیان ساندھیا نے کریسٹ موٹرسپورٹس کی جانب سے جونیئر میکس کلاس میں پری فائنل اور فائنل جیت کر زیادہ سے زیادہ چیمپئن شپ پوائنٹس حاصل کئے۔

یہ بھی پڑھئے: وی وی ایس لکشمن ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی مرد کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

دن کے تقریباً تمام سیشنوں میں ٹکراؤ اور تصادم دیکھنے کو ملے، جس سے مقابلوں میں جوش بڑھ گیا۔ اس دوران ارشی منی میکس کی دونوں ریس میں حریفوں پر مکمل طور پر حاوی رہیں۔ منی میکس فائنل میں کوئمبٹور کے شونیل کارتیکین نے جو ہندوستان کے پہلے فارمولا ون ڈرائیور نرائن کارتیکین کے بیٹے ہیں، میدان میں کئی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی لیکن وہ ارشی کے پیچھے دوسرے مقام پر رہنے والے بنگلور کے ردھان انیل کمار کو پیچھے نہ چھوڑ سکے۔زیدان نے ریس کے آغاز میں برتری حاصل کرنے کے بعد مسلسل رفتار برقرار رکھی اور تعاقب کرنے والے گروپ سے دور نکل گئے۔ اس گروپ میں چوتھے راؤنڈ کے فاتح کولہاپور کے آیانش پاٹل اور گڑگاؤں کے رودرپرتاپ سنگھ شیخاوت بھی شامل تھے۔ دونوں نے اتوار کو دو ریس میں پوڈیم پر جگہ بنائی۔ جونیئر میکس میں  چنئی کے روایتی طور پر مضبوط امیدوار ریوان دیو پریتم کوئی ریس نہیں جیت سکے، وہ پری فائنل میں چوتھے اور فائنل میں دوسرے نمبر پر رہے۔سینئر کلاس میں۲۳؍ کارٹس کے گرڈ کے باعث اکشت مشرا نے ابتدائی لیپس میں حریفوں کے دباؤ کو روکنے کے بعد پری فائنل اور فائنل دونوں جیت لیے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK