• Sat, 06 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

خواتین ٹیم کی ایشیا کپ ہاکی میں ہندوستان کا شاندار آغاز

Updated: September 06, 2025, 5:02 PM IST

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو ۱۱۔ صفرسے شکست دے کر ایشیا کپ میں اپنے مہم کی بہترین شروعات کی۔

Scene from the match between India and Thailand. Photo: INN.
ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان میچ کا منظر۔ تصویر: آئی این این۔

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو ۱۱۔ صفرسے شکست دے کر ایشیا کپ میں اپنے مہم کی بہترین شروعات کی۔ 
ہندوستان کی جانب سے ممتاز خان (۷؍ ویں، ۴۹؍ویں منٹ)، ادیتا (۳۰؍ویں، ۵۲؍ویں منٹ) اور بیوٹی ڈُنگ ڈُنگ (۴۵؍ویں، ۵۴؍ ویں منٹ) نے ۲۔ ۲؍ گول کئے جبکہ سنگیتا کماری (۱۰؍ویں )، نوینیت کور (۱۶؍ویں )، لالریمسیا می (۱۸؍ویں )، شرمیلا دیوی (۵۷؍ویں ) اور رتوجا داداسو پسل (۶۰)نے ایک۔ ایک گول کیا۔ 
پہلے کوارٹر میں ممتاز خان (۷؍ویں منٹ) اور سنگیتا کماری (۱۰؍ویں منٹ) کے ۲؍ فیلڈ گول کی بدولت ہندوستان نے ابتدا سے ہی دباؤ بنا لیا۔ دوسرے کوارٹر میں ہندوستان نے جارحانہ کھیل جاری رکھتے ہوئے مزید ۳؍ گول کئے۔ تجربہ کار فارورڈ نوینیت کور نے (۱۶؍ویں منٹ) اور مڈفیلڈر لالریمسیا می نے (۱۸؍ویں منٹ) مسلسل ۲؍ فیلڈ گول داغے جبکہ ادیتا نے (۳۰؍ویں منٹ) پنالٹی کارنر پر گول کرکے پہلے ہاف کا اختتام شاندار انداز میں کیا۔ 
دوسرے ہاف میں بھی ہندوستان نے تھائی لینڈ کے دائرے میں مسلسل حملے جاری رکھے اور تیسرے کوارٹر میں ۴؍ پنالٹی کارنر حاصل کئے جن میں سے بیوٹی ڈُنگ ڈُنگ نے (۴۵؍ویں منٹ) میں پہلا گول کیا۔ میچ کے آخری کوارٹر میں ہندوستان نے لگاتار ۵؍ گول کر کے اپنے پہلے مقابلے میں بڑی کامیابی درج کی۔ ممتاز خان، ادیتا اور شرمیلا دیوی نے پنالٹی کارنر پر گول کئے جبکہ بیوٹی ڈُنگ ڈُنگ اور رتوجا داداسو پسل نے فیلڈ گول اسکور کئے۔ ہندوستان کی ٹیم اب سنیچر کو جاپان سے مقابلہ کرے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK