ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب ۱۹؍اگست ۲۰۲۵ءکو کیا جائے گا، مردوں کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اجیت اگرکر کی زیر صدارت ہوگا۔ اس اجلاس میں ٹیم کے لیے سخت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے-
EPAPER
Updated: August 18, 2025, 3:55 PM IST | New Delhi
ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب ۱۹؍اگست ۲۰۲۵ءکو کیا جائے گا، مردوں کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اجیت اگرکر کی زیر صدارت ہوگا۔ اس اجلاس میں ٹیم کے لیے سخت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے-
ایشیا کپ۲۰۲۵ء کے لیے ہندوستانی ٹیم کا انتخاب ۱۹؍اگست ۲۰۲۵ءکو کیا جائے گا، مردوں کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اجیت اگرکر کی زیر صدارت ہوگا۔ اس اجلاس میں ٹیم کے لیے سخت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ حال ہی میں ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو نے مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹیم کو جوائن کیا ہے۔ انہوں نے اپنی سرجری کے بعد فٹنیس ٹیسٹ بھی پاس کر لیا ہے جو ٹیم کے لیے بڑی راحت ہے۔
گل اور جیسوال کے ٹیم سے باہر ہونے کا امکان
ٹیم سلیکشن میں سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا شبھ من گل اور یشسوی جیسوال کو ٹیم میں جگہ ملے گی یا نہیں۔ اطلاعات کے مطابق سلیکشن کمیٹی اس بار ان دونوں بڑے ناموں کو ٹیم سے باہر رکھنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ شبھ من گل اور یشسوی جیسوال دونوں نوجوان کھلاڑی ہیں اور انہیں ہندوستانی ٹیم کے مستقبل کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس بار سلیکٹرس ان کی جگہ تجربہ کار کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی طرف مائل ہیں۔ روہت شرما کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سنجو سیمسن اور ابھیشیک شرما کو ٹی ۲۰؍ میں اوپننگ کی ذمہ داری ملی ہے اور دونوں نے اچھی کارکردگی پیش کی ہے۔ ایسے میں ان کے آؤٹ ہونے کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس بار سلیکٹرس کی نظریں پنجاب کنگز کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز شریاس ایّر پر ہیں۔ ایّر نے آئی پی ایل۲۰۲۵ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ۱۷؍ میچوں میں۰۷ء۱۷۵؍کے اسٹرائیک ریٹ سے۶۰۴؍ رن بنائے جس میں ۶؍ نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ان کی کپتانی میں پنجاب کنگز فائنل میں پہنچی۔ متحدہ عرب امارات کی وکٹوں اور حالات کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز کو ایک تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز چاہیے جو ٹیم کو مضبوط کر سکے۔ ایّر نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں منعقدہ چمپئن ٹرافی۲۰۲۵ء میں ہندوستان کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میں انہوں نے۴۸؍ رن بنا کر ٹیم کو جیت دلانے میں مدد کی جس کی وجہ سے ایشیا کپ۲۰۲۵ء کی ٹیم میں ان کی شمولیت تقریباً یقینی ہے۔ اگرایّر ٹیم میں شامل ہوتے ہیں تو رنکو سنگھ اور شیوم دوبے میں سے کسی ایک کو باہر کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:سوریہ کمار یادو نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا ، کپتان برقرار
ٹیم میں دوسرے وکٹ کیپر پر جیتیش شرما
ٹیم میں ایک اور تبدیلی جیتیش شرما کو دوسرے وکٹ کیپر کی حیثیت سے موقع مل سکتا ہے۔ جیتیش نے آئی پی ایل میں آر سی بی کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کو پہلا خطاب دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹیم سلیکشن میں کپتان سوریہ کمار یادو کا کردار
اس بار کپتان سوریہ کمار یادو بھی ٹیم سلیکشن میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس کا اثر ٹیم کی حکمت عملی اور کھلاڑیوں کے انتخاب میں کپتان کی رائے پر بھی پڑے گا۔